کرک اگین رپورٹ
چیمپیئنز ٹرافی آغاز سے قبل ون ڈے ہسٹری کے 2 نئے ریکارڈز ،امریکا نے درج کروا دیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ایک روزہ کرکٹ کی اہمیت ذرا کم ہو رہی تھی، اب ایک جانب جہاں چیمپیئنز ٹرافی سے اس جانب توجہ ہوئی ہے، وہاں آج یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے میلے کے آغاز سے صرف ایک روزقبل ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ پڑھیں گے تو حیران ہوں گے ۔امریکہ کی کرکٹ ٹیم نے عمان کے خلاف کم ترین اسکور کر کے بھی اس کا دفاع کرنے کا کامیاب اعزاز حاصل کر لیا ۔امریکہ کی ٹیم 122 رنز بنا کر آؤٹ اؤٹ ہوئی اور اس نے عمان کے خلاف 57 رنز کی جیت درج کی ۔یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے چھوٹے ٹوٹل کا کامیاب دفاع تھا۔ اس سے قبل 1985 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 185 رنز بنائے تھے اور اس نے کامیاب دفاع کیا تھا اور 38 رنز سے میچ جیت لیا تھا۔
اس میچ میں دوسرا ریکارڈ اور بھی بنا اور وہ یہ بنا کہ پورے میچ میں تمام سپن بولرز نے بولنگ کی اور تمام 19 وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے4671 ون ڈے میچز میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تمام کے تمام بولر اسپنر تھے۔فاسٹ بائولر کا استعمال نہ ہوا۔یہی
نہیں اس میچ میں جو 19 وکٹیں گری ہیں، وہ تمام کی تمام سپنرز نے حاصل کیں تو ایک روزہ کرکٹ میچ میں گرنے والی تمام 19 وکٹیں سپنرز کی ہیں۔ ایسا دوسری بار ہوا یہ برابر ریکارڈ ہوا۔ پہلی بار پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں 2011 میں تمام وکٹیں سپنرز نےلی تھیں۔امریکا اور عمان کا میچ ورلڈ کپ کوالیفائر 2 کا تھا۔