دھرم شالہ ،کرک اگین رپورٹ
کیویز کی شاندار کوشش ناکام،دھرم شالہ کی فیلڈ شکست کی وجہ،پاکستان کے امکانات بڑھ گئے۔
یہ ہے ماڈرن ون ڈے کرکٹ ۔یہ ہے ماڈرن ورلڈ کپ ۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے مسلسل دوسرے روز ایک سنسنی خیز مقابلہ ۔رنز کی برسات ۔دھرم شالہ کی پہاڑیوں پر رنز باری یا بلے بازی ۔ایک میچ میں 770 اسکور بن گئے۔نیوزی لینڈ 388 رنز کے دباؤ میں آیا اور نہ ہی اس کے بیٹرز کا دماغ مائوف ہوا۔سنسنی خیز میچ آخری بال پر صرف 5 رنز سے ہارگئے۔
کیویز نے 389 رنز کا تعاقب کیا ۔خوب کیا۔راچل روندرا کے 116 اور ڈیرل مچل کے 54 رنز ایک طرف تھے۔جمی نیشم کے 58 رنز بھی تھے۔تمام پلیئرز نے جم کر حصہ ڈالا ۔آخری بال پر 6 رنز نہ بنے۔اس سے قبل 9 ویں وکٹ کا رن آئوٹ کیویز کو گزشتہ ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور یاد کرواگیا۔وہاں بھی آخری رن پر رن آئوٹ کا تماشا لگا تھا۔سیٹ بیٹر جمی نیشام 58 کرکے رن آئوٹ ہوئے۔ایڈم زمپا نے 3 آئوٹ کئے۔آسٹریلیا نے 388 رنز بنائے تھے۔
اس سنسنی خیزی کے بعد نیوزی لینڈ صرف 5 رنز سے ہارگیا۔
دھرم شالہ کی آئوٹ فیلڈ وجہ
دھرم شالہ کی آئوٹ فیلڈ خراب تھی۔کیویز نے آسٹریلیا کی اننگ میں ایسی خوفناک ڈائیوز نہیں لگائیں جیسا کہ آسٹریلیا کے فیلڈرز نے آخری اوورز میں ڈرائیوز کھاکر کئی چوکے روکے۔یہ فرق شکست کی وجہ تھا۔
اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے بھی 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں لیکن نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ بہترین نیٹ رن ریٹ پر تیسرے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کیلئے اگلی مشکلات
نیوزی لینڈ کے 3 میچز باقی ہیں۔جنوبی افریقا ،پاکستان اور سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔اگر نیوزی لینڈ 2 میچز ہارے اور پاکستان 3 میچز جیتے تو پاکستان سیمی فائنل کھیل سکتا۔