دبئی،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات سے ہارتے بال بال بچا،ٹم سائوتھی مردمیدان۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں اپنے سے کہیں کمزور حریف متحدہ عرب امارات کے خلاف ہارتے ہارتے بچ گئی۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز نہ بن سکی۔تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق یو اے ای نے کیویزکو 155 اسکور تک محدود کرکے اچھا فائٹ بیک بھی کیا لیکن آخری 7 اوورز میں درکار 54 اسکور نہ بن سکے اوراننگ تمام ہوگئی۔نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 19 رنز سے جیت لیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بلیک کیپس کا آغاز اچھا نہ تھا۔ایک موقع پر اس کے 6 کھلاڑی صرف 109 رنزپر پویلین لوٹ چکے تھے۔ایسے میں ٹیم سیفرٹ کے بنائے گئے 56 رنزکے بعد باقی پلیئرز نے اپنا حصہ ڈال کر مجموعی اسکور 6 وکٹ پر 155 تک پہنچادیا۔جنید صدیق اور بیسل حمید نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان بمقابلہ افغانستان ،میچز،ٹریننگ کے اوقات ،ملتان واپسی شیڈول
جواب میں یو اے ای ٹیم نے ایک موقع پر13 اوورز میں 4 اوکٹ پر 101 اسکور بنالئے تھے۔اسے 42 بالز پر 55 رنز درکار تھے کہ وکٹیں گرنا شروع ہوئیں۔اریناش شرما 60 رنزبناکر جیسے ہی گئے۔کوئی کھڑا نہ ہوسکا۔پھر بھی 12 بالز پر آخر میں 24 رنز درکار تھے اور 3 وکٹیں باقی تھیں کہ 19 ویں اوور میں مزید 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔یوں آخری 6 بالز پر 22 رنز مشکل تھے۔پوری اننگ 2 بالز قبل 136 پر تما م ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کیلئے ٹم سائوتھی نے فتح گرکردار اداکیا اور 4 اوورز میں25 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔