کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ اپنے ساتھ پاکستان کو بھی آج ہی فائنل میں لے گیا،بنگلہ دیش کو شکستبنگلہ دیش کا قصہ 3 ملکی ٹی 20 کپ سے تمام۔نیوزی لینڈ نے اسے ہراکر ا]پنے ساتھ پاکستان کو بھی فائنل کےلئے کنفرم کردیا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی ناکامی کی ہیٹ ٹرک مکمل۔ایونٹ کے رائونڈ مرحلے کا آخری میچ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کھیلیں گے۔ٹائیگرز وننگ نوٹ پر اختتام کے خواہشن مند ہونگے اور گرین کیپس بڑے مارجن کی جیت کےساتھ ٹیبل پر نمبر ون بننے کے آرزومند۔
بدھ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قسمت میں ٹاس کا سکہ ضرور گرا لیکن وہ فتح کا ہیرپھیر نہ کرسکی۔کیوی کپتان کین ولیمسن نہیں کھیلے۔ٹم سائوتھی نے کپتانی کی۔کیوی ٹیم نے گلین دلپس کے بنائے گئے24 بالز پر 60 رنزکی مدد سے 5 وکٹ پر 208 اسکور کئے۔صفی الدین اور عبادت نے2،2 آئوٹ کئے۔
ٹرائی نیشن سیریز،بنگلہ دیش اور کیویز آج مدمقابل،ایک میچ سے 3 فیصلے جڑے
جواب میں بنگلہ دیشی بیٹرز کچھ زیادہ بہتر نہ کرسکے۔کپتان شکیب الحسن نے لمبی فائٹ کی لیکن 44 بالز پر 70 رنزکر کے وہ بھی آئوٹ ہوگئے۔لتن اور سومیا سرکار نے 23،23 رنزبنائے۔
بنگلہ دیشی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 160 رنز بناسکی۔یوں بلیک کیپس 48 رنز سے جیت گئے۔ایڈن ملن نے24 رنز دےکر 3 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ نے 6 پوائنٹس کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرلیا ہے۔فی الحال پہلی پوزیشن ہے اور فائنل کی سیٹ کنفرم ہے۔ پوزیشن پہی ہو یا دوسری ،فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ جمعہ 14 اکتوبر کو صبح 7 بجے کھیلیں گے۔کل پاکستان اور بنگلہ دیش کا رسمی میچ صبح 7 بجے ہی شروع ہوگا۔