کراچی،کرک اگین رپورٹ
نہ بائونس ،نہ پیس نہ سپن،صرف نوٹ گننا آتا ہے،راشد نے عزت افزائی کردی۔
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر رد عمل میں کہا ہے آگے چلو۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم پہلے ہی آخری درجے پر ہیں تو ایک اور شکست ہے ۔انہوں نے ایک یوٹیوب چینل پر معروف صحافی وحید خان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیس نہ بائونس نہ سپن ۔کسی کے خلاف نہیں کھیلنا صرف نوٹ گننا آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹی ٹونٹی لیگز ہونگی پیسہ پھینکتے جائیں گے تو کرکٹر کا یہی حال ہوگا ۔سسٹم صحیح لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اس کے اثرات نیچے تک آرہے ہیں ،جب یہ سسٹم کے اثرات ہر طرف ہوں گے تو ڈریسنگ روم کا ماحول بھی ویسا ہی ہوگا۔ لطیف نے اور بھی کئی سوالوں کے سخت جوابات دیے اور پاکستان کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا ۔یہاں تک بات کی گئی کہ ماضی کے بڑے بڑے لیجنڈری جیسے کھلاڑی اب پیدا کیوں نہیں ہو رہے۔ راشد لطیف پاکستان کی اوور ال پرفارمنس سے نہایت ناخوش تھے۔