کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بدلنے کے حوالہ سے کرک اگین کئی دن پہلے یہ نیوز بریک کرچکا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹاکر ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت سونپی جائے گی،اس کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور چونکہ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز اس سال کے وسط میں ہے،اس لئے فوری اعلان کا امکان نہیں لیکن شاید بہت سی جلدی ہے۔بہت ہی تیزی ہے۔
اب نئی اطلاعات ہیں کہ پی سی بی کی ٹیبل پر پاکستان کے 3 کپتان بیک وقت مقرر کئے جانےکی تجویز ہے یا مبینہ پلان ہے۔ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان الگ الگ بنانے کی تیاریاں ہیں۔ٹی 20 کیلئے بابر اعظم برقرار رہیں۔سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی جائے جب کہ شان مسعود کو ون ڈے سائیڈ کا کپتان مقرر کیا جائے۔یہ سال ورلڈکپ کا ہے،اس کے لئے ایک ایسا کپتان بنایا جارہا ہے جو اس ٹیم کا کبھی مستقل ممبر ہی نہیں۔جو محدود اوورز کرکٹ میں ورلڈ ٹی 20 سے کھلایا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ 3،3 کپتان کا منصوبہ کبھی کامیاب ہواہے۔اس ک جواب یہ ہے کہ نہیں۔اس لئے کہ محدود اوورز فارمیٹ چاہے ون ڈے ہو یا ٹی20،اس کا کپتان عام طور پر ایک ہی ہوتا ہے۔۔بھارت نے جب 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی کو ٹی 20 سے ہٹایا تو ساتھ میں ون ڈے کپتانی بھی لے لی۔ویرات کوہلی ون ڈے کپتان رہنا چاہتے تھے لیکن سار و گنگولی اینڈ کمپنی نے ہٹادیاتھا۔
بطور کپتان انفرادی اور ٹیم پرفارمنس،بابر اعظم کو سرفرازاحمد پر سبقت،پھر بحث کیسی اور کیوں
اسی طرح انگلینڈ میں ہے اور ہر وہ ملک جہاں سیاست کم اور یا نہیں ہے۔وہاں اسی فارمولہ کے تحت یہ سب ہوتا ہے۔پی سی بی کو ایسی گیم پر نقصان ہوسکتا ہے۔اگر یہ سچ ہے کہ ایک روزہ کپتانی تبدیل ہوسکتی ہے تو یاد رکھیں پاکستان کی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی کارکردگی متاثر بلکہ شکست والی ہوسکتی ہے۔اس کے لئے ٹیم کا ماحول خراب سے خراب تر ہونے کا امکان ہے۔مکی آرتھر کے مشورے ابھی اسے اگر جاری ہیں تو یہ اور نقصان دہ بات ہوگی۔انہوں نے جب ٹیک اوورکرنا ہو،تب ہی ان کے مشورے دیکھے جاسکتے ہیں۔
بابر اعظم کو سبکدوش،سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ،وسیم،شعیب اور شاہد کا رد عمل