| | | | | |

بابر اعظم کو سبکدوش،سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ،وسیم،شعیب اور شاہد کا رد عمل

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کو سبکدوش،سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ،وسیم،شعیب اور شاہد کا رد عمل۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بابر اعظم سے طویل فارمیٹ کی کپتانی واپس لی جارہی ہے۔اس حوالہ سے ضروری مشاورت بھی ہوگئی ہے۔پاکستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد ہونگے۔محدود اوورز فارمیٹ میں ابھی بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھاجائے گا لیکن یہ بات طے ہے کہ یہ کپتانی بھی خطرات سے دوچار ہوگی۔پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز میں تاخیر ہے۔سال کے وسط میں ہوگی۔اپریل تک ٹیسٹ کپتانی کا ذکر نہیں ہوگا۔اسی ماہ کپتان تبدیل کردیا جائے گا۔

ادھر چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے بھی سرفراز احمد کی سنچری کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ 4 سال بعد ایسی اننگ کمال بات تھی۔اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی۔سرفراز نےا نکشاف کیا تھا کہ انہیں ٹیسٹ کھلانے کا فون شاہد آفریدی نے ہی کیا تھا۔

سرفراز احمد پوری سیریز کے ہیرو،فٹنس پرابلم،امپائرز کی وارننگ،رکاوٹیں،بیانات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سرفراز احمد کی تعریف کی ہے ۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ عرصہ  دراز کے بعد ایک مرد بحران والی اننگ دیکھنے کو ملی ہے۔سرفراز کی سنچری پرفخر ہے۔میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان کا یہ کھیل میں مضبوط کم بیک تھا۔4 سال بعد ٹیسٹ کھیلنے کے باوجود سرفراز احمدکی مضبوط دماغی طاقت دکھائی دی ہے۔یہ ایک اچھی بات تھی لیکن ایک کمال کم بیک تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *