| | | | | |

ایج باسٹن کے بھرے اسٹیڈیم میں سناٹا،شاہین آفریدی کی آمدپر پاکستانی نغمہ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ایج باسٹن کے بھرے اسٹیڈیم میں سناٹا،شاہین آفریدی کی آمدپر پاکستانی نغمہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی بھی ایج باسٹن پہنچ گئے۔ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا چوتھا روز انہوں نے بھی اسٹیڈیم میں گزارا۔کرکٹ فینز خاص کر بارمی آرمی گروپ نے بگل بجاکر ان کا استقبال کیا۔

بارمی آرمی کے ایک برطانوی نژاد کرکٹ فین نے دل دل پاکستان گیت گایا اور کہا ہے کہ لیجنڈری کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہے۔

ورلڈکپ شیڈول،پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا جواب،شیڈول رونمائی سیٹ

ایج باسٹن میں اس وقت سناٹا ہے،انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف شدید جدوجہد کررہی ہے۔281 رنزکے آسان ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم ایک وکٹ پر 72 اسکور کرچکی ہے۔چوتھے روز کا کھیل ابھی جاری تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کوالٹی کرکٹ،بڑی سیریز،کرکٹ فینز کی دلچسپی،جوش وخروش اور اپنے استقبال کی خوب تعریف کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *