| | | | | | |

بگ بیش،انگلینڈ نے 6 کھلاڑی واپس بلالئے،ٹیم ہوٹل بھاگ گئی

 

لندن۔سڈنی۔کرک اگین

بگ بیش لیگ میں پاکستانی اسٹارز کے ایکشن میں آتے ہی انگلینڈ نے اپنے 6 قومی پلیئرز واپس اپنے ملک بلوالئے ہیں۔ادھر سڈنی میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بھی بے چینی بڑھ گئی ہے۔

ہیڈ کوچ سلور ووڈ کے قرنطینہ میں ہونے کے باوجود کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ۔انگلش ٹیم کو اپنا ٹریننگ چھوڑ کر بھاگنا پڑا ہے۔نیٹ بائولر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

آسٹریلیا سے بڑی تشویشناک خبریں ہیں ۔پہلی خبر یہ ہے کہ سڈنی میں ٹریننگ کرتی انگلش ٹیم کے کیمپ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔یہ ٹیسٹ نیٹ کے لئے آئے مقامی بائولر کا تھا۔انگلش ٹیم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے ہوٹل بھاگ گئی۔تحفظات شروع ہیں

دوسرا بڑا تشویشناک پہلو یہ رہا کہ اس کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ پہلے ہی قرنطینہ میں ییں۔سڈنی۔ ٹیسٹ سے اور ٹیم سے دور ہیں۔اس کے باوجود ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔اس سے بھی پریشانی بڑھی ہے

تیسری بریکنگ نیوز یہ تھی انگلینڈ بورڈ نے اپنے 6 قومی اسٹارز کو بگ بیش چھوڑ کر آسٹریلیا سے اپنے ملک واپس آنے کا حکم جاری کردیا ہے۔انہیں 7 روز میں واپس آنے کو کہا ہے۔یہ کھلاڑی ویسٹ انڈیز جانے والے اسکواڈز کا حصہ ہیں۔سیریز اسی ماہ ہوگی۔ 5 ٹی 20 میچز ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *