| | | | | | | |

ورلڈکپ شیڈول،پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا جواب،شیڈول رونمائی سیٹ

لندن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ شیڈول،پاکستان کے تحفظات پر آئی سی سی کا جواب،شیڈول رونمائی سیٹ،آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر ورلڈکپ 2023 شیڈول کی منظوری دے دی۔اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔پاکستان کی جانب سے اپنے شیڈول میں اٹھائے گئے 3 اعتراضات یاتشویش کو مسترد کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

دبئی اور لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے تیار کردہ مجوزہ ڈرافٹ شیڈول کو تمام ممالک کے پاس بھیجا گیا تھا۔پاکستان کے سوا ہر ملک نے اسے ویسے ہی منظور کیا یے جیسا کہ ان کو ملا تھا۔پاکستان نے اپنے 3 میچز کے مقامات پر تحفظات ظاہر کئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میچ چنائی میں ہے۔اسپن فرینڈلی پچ کی بنیاد پر پاکستان ایک متوازن کنڈیشن کا وینیو چاہتا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف بنگلور اور بھارت کے خلاف احمد آباد کے وینیوز پر بھی خدشات ظاہر کئے تھے۔

عثمان خواجہ کو فحش گالیاں،انگلش پیسر کا معافی سے انکار،زخمی انگلی سے کھیل،آج 2 میچز

اب تازہ ترین رپورٹ یہ ہیں کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کے تحفظات مسترد کردیئے ہیں۔ایک ہی آپشن ہے کہ سکیورٹی خدشات واقعی ہونگے تو میچ دوسرے مقام پر منتقل ہونگے،ورنہ نہ ہونگے۔

اب یہ واضح ہے کہ آئی سی سی اگلے چند گھنٹوں میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *