دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی فارمیٹ پر اعتراض،وقار یونس نے نئی تجویز دے دی،دلچسپ شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ پر وقار یونس نے سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اتنا بڑا ٹورنامنٹ ہوا کرتا ہے۔ایک میچ کی شکست سے ٹیم باہر ہوتی نظر آنے لگتی ہے اور ایک میچ کے بعد ایک بڑی ٹیم کا ایونٹ 4 روز میں ختم ہوجاتا ہے،اس لئے فارمیٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔نجی چینل پر وسیم اکرم ،چوپڑا ار جدیجا کے ساتھ وقار یونس بات کررہے تھے۔
وقار یونس نے تجویز دی ہے کہ 8 ٹیموں کے ایونٹ میں گروپ سٹیج کو ختم کیا جائے اور تمام ٹیمیں آپس میں ایک ایک میچ کھیلیں اور ٹاپ ون ٹیم کو فائنل میں جانے دیا جائے،نمبر 2 اور نمبر 3 ٹیم کا پلے آف یا سیمی فائنل یا جوبھی نام دیں،وہ کرواکر اس کی فاتح کو فائنل کا ٹکٹ ملے اور یوں فائنل ہو۔اس سے چند میچز ہی زائد ہونگے لیکن فارمیٹ لمبا لگے گا اور تمام ٹیموں کی توجہ ہوگی۔اب صورت حال یہ ہے کہ آسٹریلیا ایک میچ جیت کر سیمی فائنل کھیل رہا ہے اور افغانستان بھی ایک جیت کے باوجود سیمی فائنل سے باہر ہے۔وسیم اکرم اور جدیجا نے اس سے اتفاق کیا ہے۔
پاکستان بھارت میچ کی اہمیت یوں کیسے برقرار رہے گی،سال میں ایک بار آئی سی سی ایونٹ میں کھیلیں گے،بے پناہ دبائو ہوگا،اب ایک میچ سے کسی کی طاقت یاور کو پرکھا نہیں جاسکتا ،اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ فائنل 4 میں زبردستی پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ کردیں،اس لئے کہ جب وہ پیچھے سے ایک میچ کھیل کر سیمی فائنل میں آرہے ہوں گے تو جو ہارنے والی سائیڈ ہے،اس کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اگلا ایڈیشن 2029 میں بھارت میں شیڈول ہے،اس کے فارمیٹ کی تبدیلی کی گنجائش موجود ہے۔