کرک اگین سپیشل رپورٹ۔عمران عثمانی سے۔ون ڈے سیریز،پاکستان نیوزی لینڈ میں 14 سال میں 11 میچز سے مسلسل ناکام،خسارہ،فاصلہ اور ڈرامہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فاصلے کم ہورہے ہیں اور تیزی سے کم ہورہے ہیں،معمولی برتری ختم ہوگی اور پہھر خسارہ ہی ہوگا۔حالیہ میچز کی ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 باہمی ریکارڈ یوں ہوا ہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔49 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز۔پاکستان 24 جیتا۔نیوزی لینڈ 23 میں کامیاب ہوا۔2 میچز بے نتیجہ رہے۔سیریز سے قبل پاکستان کو 19-23 سے برتری تھی جو کم ہوکر 23-24 ہوگئی ہے۔
اب دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچزکی سیریز ہونے والی ہے۔ابھی سے ریکارڈ دیکھ لیں۔119 ون ڈے انترنیشنل میچز میں پاکستان61 فتوحات کے ساتھ آگے ہے اور نیوزی لینڈ کی 54 فتوحات ہیں۔1 ٹائی اور3 میچز بے نتیجہ رہے۔یوں یہ برتری بھی سال بہ سال کم ہورہی ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ بنگلورو میں 4 نومبر 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں جیتا تھا،اس کے بعد سےلاہور میں ایک اور کراچی میں 2 ون ڈے میچز ہارچکا ہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔باہمی ون ڈے سیریز
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ باہمی ون ڈے سیریز کا مطلب ایک دوسرے کے ہاں یا نیوٹرل مقام پر طے پانی والی ون ڈے سیریز ہیں،ان میں کسی بھی نوعیت کا کوئی ایونٹ شامل نہیں ہے۔اب تک دونوں میں 24 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔نیوزی لینڈ 14 سیریز جیت چکا ہے اور پاکستان صرف 8 ون ڈے سیریز اپنے نام کرسکا۔2 سیریز ڈرا رہی ہیں۔
نیوزی لینڈ اپنے ملک میں کھیلی گئی13 ون ڈے سیریز میں سے 10 جیت گیا ہے۔پاکستان 2 بار جیتا،ایک سیریز ڈرا رہی۔پاکستان 1994 اور2011 میں جیتا تھا،پس اس کے علاوہ ناکامی ہی ناکامی ہے۔2018 کی آخری ون ڈے سیریز میں 0-5 سے وائٹ واش شکست ہوئی تھی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے 49 میچز میں سے صرف15 جیتے،ان میں سے ورلڈکپ 1992 کے 2 میچز ایک لیگ اور ایک سیمی فائنل بھی شامل ہیں لیکن باہمی سیریز میں اس نے 47 میں سے صرف 13 میچز جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ31 میں کامیاب رہا ہے۔ایک ٹائی،2 میچز بے نتیجہ رہے۔آخری بار پاکستان نیوزی لینڈ میں سنگل ون ڈے میچ 3 فروری 2011 کو ہملٹن میں 41 رنز سے جیتا تھا،اس کے بعد سے ناکامی ہے،آپ جان لیں کہ اس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جو 11 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔10 میں ہارا،ایک میچ میں بارش نے بچایا تھا۔ہر حال میں ریکارڈز خراب ہیں۔اب کیا ہوگا۔
پاکستانی ٹیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔نفسیاتی طور پر اپنے ملک میں بلیک کیپس سے 2 بار 3 ملکی کپ اور ایک بار چیمپئنز ٹرافی میں ہارا ہے۔ابھی 5 ٹی 20 میچز میں سے 4 میچز ہارے ہیں،اگر چہ نیوزی لینڈ کے صف اول کے ون ڈے پلیئرز آئی پی ایل میں ہیں،اس کے باوجود کیویز کی دوسرے درجہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف فیورٹ ہوگی۔