مانچسٹر۔کرک اگین رپورٹ۔اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،دوسرے روز تک انگلینڈ کا غلبہ ہوگیا،آگے کیا،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہےکہ اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ کا دوسرا روز انگلینڈ کے نام رہا۔بھارت بیک فٹ پر پے اور آگے آنے کیلئے کسی طوفانی سپیل کی ضرورت ہوگی۔
میزبان انگلینڈ نے جمعرات کی شام کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ کے نقصان پر 225 رنزبنالئے تھے۔اسے بھارت کی پہلی اننگ کا سکور پورا کرنے کیلئے مزید 133 رنزکی ضرورت ہے۔اولی پوپ 20 اور جوئے روٹ 11 پر کھڑے ہیں۔اس اننگ کی اہم بات اوپنرز بین ڈیکٹ اور زیک کرولی کی 32 اوورز میں 166 رنزکی شراکت تھی۔اوپننگ شراکت اس وقت ٹوٹی جب زیک کرولی 84 رنزبناکر جدیجا کا شکار بنے لیکن ان سے بھہی بڑے بدقسنت بین ڈیکٹ رہے۔وہ 100 بالز پر 94 کرکے پویلین لوٹے۔اختتامی حصے میں یہ بھارت کی 2 کامیابیاں تھیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے بھارت کو پہلی اننگ میں 358 رنزپر آئوٹ کیا۔آج اہم بات ان فٹ ہونے والے رشب پنت کی زخمی حالٹ میں واپسی،بیٹنگ اور ہاف سنچری تھی۔وہ 54 رنزبناکر گئے۔انگلینڈ کے بین سٹوکس نے 2017 کے بعد پہلی بار کسی ٹیسٹ اننگ میں 5 وکٹیں لیں۔انہوں نے 72 رنز دےکر 5 اور جوفراآرچر نے73 رنز کےعوض 3 وکٹیں لیں۔