| | | | |

اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،سری لنکا 92 پر 6 آئوٹ کے بعد بھی انگلینڈ کو کیسے لڑا،پہلے دن کا احوال

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ،سری لنکا 92 پر 6 آئوٹ کے بعد بھی انگلینڈ کو کیسے لڑا،پہلے دن کا احوال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا نے انگلینڈ کو سرپرائز دے دیا۔اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں آئی لینڈرز اگرچہ صرف 236 اسکور پر آئوٹ ہوئے لیکن یہ بات محض اتنی نہیں تھی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہمان ٹیم کیلئے بڑا ڈرائونا تھا۔اس کے 3 کھلاڑی 6 پر اور 6 کھلاڑی 92 پر باہر تھے۔یہی نہیں انگلینڈ نے پھر بھی 8 ویں وکٹ 176 پر اڑادی تھی لیکن سری لنکا کے اختتامی بلے بازوں نے انگلش پیس اٹیک کو تگنی کا ناچ نچایا۔

کہاں 29 اوورز میں 92 پر 6 آئوٹ اور کہاں پوری ٹیم 76 اوورز گزار گئی۔کپتان دھنن جایا ڈی سلوا کے 74 رنز اور ملن رتنائیکے کے72 رنز نے انگلش بائولرز کی کامیابی کو دھندلاکیا۔انگلینڈ کی جانب سےکرس واکس نے 32 اور ثاقب بشیر نے55 رنزکے عوض 3،3 وکٹیں لیں۔گس اٹکسن نے 2 آئوٹ کئے۔

انگلینڈ نے جواب میں کھیل کے خاتمہ پر 4 اوورز میں بناکسی نقصان کے 22 رنزبنالئے تھے۔یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *