لندن۔اے آئی۔کرک اگین سپیشل رپورٹر۔صدی کے بہترین کپتان عمران خان کے بیٹے کس تاریخ کو پاکستان آرہے،بریکنگ نیوز صرف کرک اگین پر۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان، ورلڈ چیمپیئن اور 1992 ورلڈ کپ کے فاتح۔ پاکستان کی ہسٹری میں ایک بار ہی ورلڈ چیمپئن بننے والے کپتان عمران خان کے بیٹے پاکستان کب آئیں گے۔یہ کرکٹ سے متعلق خبر بھی بن جاتی ہے ۔ اس لیے بھی کہ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق صدی کے بہترین کپتان کے بیٹے پاکستان آر ہے ہیں اور عمران خان اس وقت کہاں ہیں۔ سب جانتے ہیں۔ ہم یہاں صرف آپ کو یہ خبر دے رہے ہیں کہ وہ امریکہ کے دورے پہ تھے۔ واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں، یعنی انگلینڈ ۔
اب سوال یہ ہے کہ وہ پاکستان کب آ رہے ہیں۔ آپ کو تاریخ دے رہے ہیں۔ وہ تین اگست کو پاکستان آرہے ہیں۔ یہ بریکنگ نیوز ہے کہ جو کسی کے پاس نہیں ہے۔ کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کو یہ نیوز دے رہا ہے ۔بریک کر رہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان تین اگست کو پاکستان آرہے ہیں اور ان کے ساتھ انگلینڈ سے اہم ترین شخصیات ہوں گی اور اسی تاریخ کو امریکہ سے بھی کچھ شخصیات پاکستان ہونگی۔ انتہائی اہم بریکنگ نیوز ہے اور بہت کچھ اہم ہونے جا رہا ہے جو کہ شاید کسی کے تصور میں بھی نہ ہو ۔دیکھتے ہیں کہ آپ کتنا سمجھتے ہیں۔
بابر اعظم کو عمران خان والی نصیحت کردی،انضمام الحق کی رمیز کے ساتھ مزید دلچسپ باتیں
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پانچ اگست کو اپنی سیاسی جماعت پی ٹی آئی مطلب پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کی ایسی کال دے رکھی ہے کہ جو پانچ اگست کو نقطہ عروج پر ہو ۔
پانچ اگست کا مطلب کیا ہے ۔عمران خان کو دو سال قبل پانچ اگست کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتاری کے دو سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ان کا آخری بیان انتہائی سخت ہے۔ انتہائی احتیاط کے ساتھ یہاں یہ ذکر ہوگا کہ ڈبل ڈی۔ چنانچہ اس سارے تناظر میں عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد نہایت اہم ہو گئی ہے۔
