حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ورلڈکپ شیڈول پر ایک اور ڈرامہ،پاکستان کا وارم میچ ری شیڈول کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا،میزبان کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو آگاہ کردیا ہے۔سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ مقامہ تہوار 28 ستمبر کو ختم ہورہے ہیں،اس لئے سکیورٹی دینے میں مشکلات ہیں۔یہی نہیں ان داروں نے 9 اور دس اکتوبر کو ورلڈکپ کے 2 میچزکی اوپرتلے میزبانی پر بھی پھر سے سوالات اٹھادیئے ہیں۔
اس سے قبل بھی پاکستان دس اکتوبرکے پاکستان بمقابلہ سری لنکا ورلڈکپ میچ پر تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔
پاکستان نے 29 ستمبر کو حیدر آباد میں وارم اپ میچ کھیلنا ہے اور یہ اتنا آسان نہیں ہے،اس لئے کہ اس سے قبل تہوار ہونگے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات کا جواب تک دینا گوارہ نہیں کیا ہے۔