| | | | |

شعیب ملک کے حوالہ سے ایک بار پھر نہایت غیر متوقع نیوز آگئی

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک کے حوالہ سے ایک بار پھر نہایت غیر متوقع نیوز آگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کے حوالہ سے ایک اور غیر متوقع نیوز۔ایک بار پھر بی پی ایل جوائن کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ 2 فروری کو بنگلہ دیش پہنچ کر اپنی ٹیم  بریشال کے کیمپ کو جوائن کریں گے اور 3 فروری کے میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔احمد شہزاد بھی اسی فرنچائز سے کھیل رہے ہیں۔

یہ نیوز اس لئے غیر متوقع ہے کہ اس سے قبل دونوں جانب سے یہ کنفرم نیوز چلائی گئی تھی کہ شعیب ملک اب لیگ نہیں کھیلیں گے،۔وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ جنوری کے آخر میں وہ وقفہ کی وجہ سے لیگ چھوڑ گئے تھے اور 2 فروری کی واپسی تھی لیکن 4 فروری تک کی تاخیر کے امکانات کے باعث ان کی فرنچائز نے معذرت کرلی تھی اور کہا تھا کہ آپ وہیں رکیں۔

جے شاہ پھر صدر ،آسٹریلین کرکٹ ایوارڈ ونرز،مشرفی مرتضیٰ لیگ چھوڑ گئے،ویرات کوہلی پر نیا الزام،سٹیون سمتھ کابھی ایک دعویٰ

اس دوران شعیب ملک پر جان بوجھ کرنو بال کروانے اور فکسنگ کے الزامات لگے جو ان کی فرنچائز حکام نے  مسترد کردیئے تھے۔

اب یکا یک یہ نیوز آئی ہے کہ وہ دبئی سے واپس جارہے ہیں اور باقی ماندہ لیگ کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *