شارجہ،کرک اگین رپورٹ۔افغانستان کیخلاف سیریز میں ایک روز باقی،بنگلہ دیش کے 2 کرکٹرز ویزے سے محروم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکی سیریز کے آغاز میں ایک روز کا وقفہ ہے اور صورت حال یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے 2 کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات کا ویزا ہی جاری نہیں ہوا
بنگلہ دیش نے پیر (4 نومبر) کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آنے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز ناہید رانا اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد کے بغیر کیا۔ دونوں نے ویزا کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ابھی تک متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کیا ہے۔بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز مینیجر شہریار نفیس نے اس ویب سائٹ کو بتایا کہ ‘اب تک ہمیں ان کا ویزا نہیں ملا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم انہیں ابھی تک شارجہ نہیں بھیج سکے
شکیب الحسن کا دو دہائیوں بعد پہلی بار بائولنگ ایکشن مشکوک قرار،جانچ پڑتال شروع،
بنگلہ دیئش اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 6 نومبر،9 اور 11 نومبر کو شیڈول ہیں،یہ میچز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کا حصہ ہیں۔