کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔ایک کے بعد ایک ہتھوڑا،کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے سخت پیغام جاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے کہا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑی 26 مئی تک وطن واپس چاہتا ہے۔ اس سال کے آئی پی ایل 2025 کے ایڈیشن میں مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کے 20 کھلاڑی شامل ہیں لیکن منگل (13 مئی) کو ان میں سے آٹھ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جو لارڈز میں 11 جون سے منعقد ہونے والی ہے۔
آئی پی ایل اور بی سی سی آئی کے ساتھ ابتدائی معاہدہ 25 مئی کو فائنل ہونے کے ساتھ تھا، ہمارے کھلاڑی 26 تاریخ کو واپس آئیں گے تاکہ 30 تاریخ کو باہر جانے سے پہلے انہیں کافی وقت ملے۔منتخب کھلاڑیوں کو 31 مئی کو ارنڈیل (انگلینڈ کا ایک قصبہ) میں جمع ہونے کو کہا گیا ہے۔ وہ زمبابوے کے خلاف 3 سے 6 جون تک وارم اپ میچ کھیلیں گے اور 7 جون کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔
آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی،لیگ مرحلہ 29 تک چلے گا۔کرکٹ جنوبی افریقا اپنے پلیئرز کی واپسی چاہتا ہے۔