آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ۔ایک اننگ،ان گنت سالوں کیلئے ایک اور نام پاکستان کرکٹ پر رہے گا،حسن نواز،پاکستان کی واپسی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اور نام اگلے ان گنت سالون کیلئے پاکستان کرکٹ سے اب جڑے گا،حسن نواز،کیونکہ اس نے نیوزی لینڈ میں 2 اننگزمیں صفر کے شکار کےبعد جوہر دکھائے،یہ الگ بات ہے کہ آنکھیں بند،گھنوتی گردن کے ساتھ لگائی شاٹ اونچے کیچ کی شکل میں بدلی،کیویز نے ہاتھوں سے چھوڑدیئے۔پاکستان نے واپسی کرلی۔5 میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں وکٹوں کی جیت کے ساتھ 1-2 سے واپسی کی ہے۔اگلے میچز میں بھی شکست کی گنجائش نہیں ہوگی۔
پاکستان نے جب 205 رنزکا تعاقب شروع کیا تو اسے پہلی بار حسن نواز محسوس ہوئے،محمد حارث بھی کھڑے ہوئے۔دونوں نے35 بالز پر 74 رنزکا تیز اوپننگ سٹینڈ ددیا۔یہاں محمد حارث 41 رنزبناکر ڈفی کے ہاتھوں گئے،انہوں نے 20 گیندیں کھیلیں۔3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔دوسری جانب حسن نواز قسمت کے ساتھ موجود تھے۔25 بالز پر کیریئر کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل ہاف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل بھی اور اس کے بعد بھی کیچز ڈراپ ہوئے،ان کو مواقع ملے۔سلمان علی آغا آرام سے ان کا ساتھ دے رہے تھے۔حسن نواز نے 200 سٹرائیک ریٹ سے ففٹی مکمل کی تھی۔دونوں نے جلد ہی 8 اوورز میں سنچری شراکت بنائی۔کپتان سلمان نے ہاف سنچری مکمل کی۔حسن نواز نے 44 بالز پر سنچری مکمل کی،تیسری تیز سنچری تھی۔حسن نواز45 بالز پر 105 رنزکی اننگ کھیلی۔7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔سلمان 51 رنزپر ناقابل شکست تھے،پاکستان نے ہدف 16 اوورز میں 1 وکٹ پر207 رنزبناکر 9 وکٹ سے میچ جیت لیا۔سنچری میکر مین آف دی میچ تھے۔جیکب ڈفی کو 37 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی۔
نیوزی لینڈ اننگ کے دوران افطار کاوقفہ بھی ہوا۔آک لینڈ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میچ جیتنے اور سیریز بچانے کیلئے205 رنزکا ہدف دیا ۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلی بار رواں دورے میں پہلے بال کرنے کا فیصلہ کیا۔بلیک کیپس کی پہلی وکٹ جلد گری۔فن ایلن صفر پر گئے۔ٹم سیفٹ 9 بالز پر 19 کرگئے لیکن اصل کام مارک چمپین نے کیا،انہوں نے نقشہ ہی الٹ دیا۔44 بالز پر 94 رنزکی اننگ میں 11 چوکے اور 4 چھکے حسن سے مالا مال تھے۔وہ 13 ویں اوور میں جب آئوٹ ہوئے تو بلیک کیپس کا سکور 141 تھا۔،ڈیرل مچل 187،جمی نیشام 3 اور مچل پریسویل نے 31 رنزبنائے۔ بلیک کیپس 19.5 اوورز میں 204 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔حارث رئوف نے 29 رنز دے کر 3 شاہین نے 36،ابرار نے 43 اور عباس نے 24 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
میچ میں پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اننگ کے اوورز کے بعد افطار کا وقفہ ہوا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان میں پانی،ڈرنکس کے ساتھ افطار کیا۔