کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔اووووو،تجربہ کار سیمرزکا باہرنکالنے پر پاکستانی کھلاڑی بھی چیخ اٹھے،2 سنچریز،۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کی اوووونکال دی ۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل کہا تھا کہ جاپان جیسے ملک میں کسی نے احتجاج کرنا ہو تو وہ احتجاج اسی طرح کرتے ہیں۔
آج پاکستانی کھلاڑیوں کی حالت بھی کچھ ایسے ہی تھی۔ یہ احتجاج کپتان شان مسعود کے خلاف بنتا ہے۔ تین منیجمنٹ کے خلاف بنتا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف بنتا ہے، اس لیے کہ گزشتہ سال کے آخر میں کچھ زیادہ پرانی بات نہیں ہے بنگلہ دیش کے خلاف جب پاکستان دونوں ٹیسٹ ہارا تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر ایک میچ سے قبل شاہین شاہ افریدی کو باہر بٹھایا گیا تھا اور دوسرے میچ سے نسیم شاہ کو ۔ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ اپنے کسی بھی سینیئر فاسٹ بولر کے بغیر کھیلا تھا۔ اب یہی کچھ یہاں دورہ جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کی تیز اور پیسی وکٹوں سے نکال کر ایک بڑی غلطی کی گئی اور اکیلے نسیم شاہ کو کھلایا گیا۔ پاکستان نے ان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ کھیلا اور فتح کے قریب آئے ۔گویا سخت مقابلہ کیا، لیکن ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے ٹیسٹ میں نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا اور نا تجربہ کار کھلاڑی میر حمزہ ،خرم شہزاد اور عامر جمال کو ان کی جگہ کھلا دیا ۔اب پاکستان کا پیس اٹیک میر حمزہ اور دیگر پر مشتمل تھا۔ اس کا جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑیوں نے کچومر نکال کے رکھ دیا ہے ۔
جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری کی طرف گامزن ہیں۔ پہلے دن کا جب کھیل ختم ہوا تو 176 رنز پر کھیل رہے تھے۔ 232 گیندوں کا انہوں نے سامنا کیا ۔21 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے ساتھ چوتھی وکٹ پر تیمبا باووما جو جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں۔ انہوں نے بھی شاندار ساتھ دیا اور 179 گیندوں پر 106 رنز بنا کر اپنی سینچری مکمل کی ۔انہوں نے بھی شاندار جشن منایا ۔نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی بڑی شراکت بنی۔ ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی 72 رنز پر آؤٹ تھے اور پاکستان نے یہ تینوں وکٹیں پہلے سیشن میں حاصل کیں لیکن پاکستان دوسرے اور تیسرے سیشن میں مکمل طور پر ناکام رہا۔ چوتھی وکٹ بالکل اختتامی لمحات میں ملی، تو جنوبی افریقہ نے پہلے روز 80 اوور بیٹنگ کی اور چار وکٹ پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔
صائم ایوب انجری اپ ڈیٹ،مکی آرتھر کا ان کیلئے پھر آئی سی سی سے مطالبہ
پاکستان کو سلو اوور ریٹنگ کا بھی اب سامنا ہوگا کیونکہ پروٹیز کی اننگز 80 اوور سے اوپر جا رہی ہے ۔پاکستانی گیند بازوں نے اج کافی سلو بائولنگ کی ۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے چاروں کیچز پکڑے ہیں۔ سلمان آغا نے دو اور خرم شہزاد نے ایک اور محمد عباس نے ایک وکٹ لی ۔تجربہ کار محمد عباس 16 اوور میں 51 رنز دے گئے ،لیکن وہ پاکستان کے لیے زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئے۔
اس میچ کے دوران پہلے سیشن میں صائم ایوب فیلڈنگ کرتے ہوئے شدید ان فٹ ہوئے، ان کے ٹخنے پر چوٹ لگی۔ انہیں سکین کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ ان کی اب اس میچ میں بیٹنگ مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کی کیپ ٹاؤن کے سٹیڈیم میں صحیح معنوں میں اووووو نکلی ہے۔
صائم ایوب برے انداز میں زخمی،کھلاڑی اٹھاکر لے گئے،ہسپتال منتقلی،پروٹیز فینز افسردہ
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔72 رنز تک اس کے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔