میلبرن،کرک اگین رپورت
آسٹریلیا میں اوپنر کی بحث تمام،عثمان خواجہ کا نیاپارٹنر پرانا ساتھی،ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اوپنر کی بحث تمام ہوئی۔ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ یہ بحث چھڑی تھی کہ کون ان کی جگہ لے گا۔پھر پاکستان کے خلاف سڈنی کے آخری ٹیسٹ کے دوران اور اس کے بعد اس میں کئی فلسفے سامنے آئے لیکن پھر کیا تھا،تجربہ کار بیٹر سٹیون سمتھ کی خواہش پوری ہوئی۔آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں رنزکے انبار لگانے والے بین کرافٹ کی قسمت پھوٹی نکلی۔وہ آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ سے بھی باہر ہی رہے ہیں۔ڈیوڈ وارنر کی جگہ سلیکٹ ہونے والے آل رائونڈر کمیرون گرین اپنی خواہش کے مطابق چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔
سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر،پیٹ کمنز سمیت کئی باہر
اگلے ہفتے 17 جنوری سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلیا کی 13 رکنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔میتھیو رینشا کو شامل کیا گیا ہے،باقی پاکستان سیریز والا اسکواڈ برقرار ہے۔یہ نئے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی جگہ نہیں لیں گے بلکہ سٹیون سمتھ عثمان خواجہ کے نئے پارٹنر کے طور پر اوپننگ کریں گے۔بینکرافٹ اپنے آپ کو بدقسمت تصور کر سکتا ہے، جس نے شیفیلڈ شیلڈ پر گزشتہ ڈیڑھ سیزن سے غلبہ حاصل کیا ہے۔ چھ سنچریوں کے ساتھ 58 کی اوسط کے ساتھ ان کے 1457 رنز کسی اور کےمقابلے میں آگے ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلین سکواڈ
پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچ مارش، میٹ رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک۔