| | | |

اوپنرزپرانے درکار،رمیز راجہ۔صائم باہر،فخر اوپر،شعیب ملک۔یاری دوستی چل رہی،سابق کرکٹرز برس پڑے

اوپنرزپرانے درکار،رمیز راجہ۔صائم باہر،فخر اوپر،شعیب ملک۔یاری دوستی چل رہی،سابق کرکٹرز برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں پاکستان کی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر سابق کرکٹرز رمیز راجہ،۔شعیب ملک ودیگر برس پڑے ہیں۔رمیز اور شعیب نے صائم ایوب کی مخالفت کردی۔کامران اکمل نے یاری دوستی چلانے کی بات کہدی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میچ میں جیت ہار ہوتی ہے لیکن پاکستان اس سے بہتر کھیل سکتا تھا۔پاکستان کو صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چایئے۔وہ انڈر کک ہیں۔دوبارہ سے بابر اور رضوان کی اوپننگ کرنی ہوگی،صائم ایوب کی وجہ سے کمبی نیشن اکھڑ گیا ہے۔دوسرا شاہین کو پیس اور لینتھ بہتر کرنی ہے۔انہوں نے نئے بال میں غلط بالز کیں۔تیسرا اعظم خان کی ناکامی ہے۔وہ پیسرز کے خلاف اچھا نہیں کھیل سکتے۔شاداب خان کا بیٹ کے ساتھ کیا رول ہے۔نمبر 5 پر عقل مندی سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ویسے بائولنگ میں شاداب کو چوتھا اوور نہیں دینا چاہئے تھا۔

بابر اعظم کی سپن کے خلاف بیٹنگ بھی مسئلہ بنی ہے،اپنی سوئپ کا استعمال کریں یا پھر قدموں کا استعمال کریں۔عماد وسیم کا بہترین دن تھا۔ان کی بائولنگ بہتر تھی،بیٹنگ اچھی تھی۔اسی طرح افتخار احمد کو لمبی اننگ کھیلنی چاہئے۔فخرزمان اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم آسان نہیں ہوگی۔ان کے پاس گنز ہیں۔نمبر 7 تک بیٹرز ہیں۔پیس تگڑا ہے۔2 اسپنرز اچھے ہیں۔160 کی ٹیم کامیاب نہیں ہوتی۔یہ بہت ساری چیزیں ہیں جو کہ پاکستان کو بہتر کرنی ہونگ۔ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو ایک جیت درکار ہے۔

اسی طرح شعیب ملک نے بھی کہا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ نہیں بنتی لیکن انہوں نے رضوان کے ساتھ فخرزمان کو اوپنر رکھا ہے اور کہا ہے کہ بابر اعظم نمبر 3 پر کھیلیں ۔

پاکستان انگلینڈ میچ میں عمران خان کے نعرے،فلسطینی پرچم میدان کے اندر،کوئی لاٹھی چارج یا گرفتاری

سابق کرکٹرز کامران اکمل نے کہا ہے کہ سلیکشن یاری دوستی پر چل رہی ہے۔ایسے نہیں چل سکتے۔ہاریں گے۔باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھے ہیں،دوبارہ پہلے جیسی غلطیاں کرتے ہیں۔

بریکنگ نیوز،سلیکٹرزکے منٹس لیک،ایک نائب کپتان کے حق،باقی مخالفت میں،تقرری کا فائنل اختیار ایک فرد کو دے دیا گیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *