| | | | | |

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،متبادل فیلڈر کی باریک واردات،ملتان سلطانزکو مشکل میں ڈالا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ

آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،متبادل فیلڈر کی باریک وارادت،ملتان سلطانزکو مشکل میں ڈالا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں 9 ویں میچ میں ایک آئوٹ قابل بحث ہوگیا ہے۔ڈیوڈ ویلی کا اونچا شاٹ تھا،متبادل فیلڈر ڈی آر موسلے نےایسا کیچ پکڑا کہ ہر ایک چکراگیا۔

بائونڈری لائن پر کیچ پکڑا،باہر جانے سے پہلے بال ہوا میں اچھالی،گرائونڈ کے باہر ہوا میں ہی اچھل کر پھر کیچ پکڑا اور واپس اندر آگئے۔

پشاور زلمی ٹیم بہت خوش تھی ۔ری پلے میں  ایسا لگتا تھا کہ جیسے میدان سے باہر دوبارہ کیچ لیتے ان کا پائوں زمین پر ہی ہے لیکن باریک بینی سے جائزہ کے بعد امپائر نے آئوٹ کہدیا۔

اس وقت ملتان سلطانز کو  جیت کیلئے مزید 36 رنزدرکار تھے اور18 بالز باقی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *