لندن،کرک اگین رپورٹ
Image source:Getty Images
اوول،طوفانی اسپیل ایک طرف۔نائٹ واچ مین نے بائولرکو کیسے قدموں میں گرادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ اوول کرکٹ گرائونڈ لندن میں کائونٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ کے ایک گھنٹے کے سیشن میں گیند باز کا طوفانی اسپیل ایک جانب رہا لیکن ایک کام اور منظر نے منظرنامہ ہی بدل ڈالا۔ایسے میں ایک موقع پر اس کا بیٹرز کے قدموں میں نظر آنا کمال کرگیا،تصویر ہمیشہ کےلئے تاریخ ہوگئی ہے۔
اوول میں فرسٹ کلاس کائونٹی چیمپئن شپ 2023 کا ایک میچ سرے اور لنکا شائر کا جاری ہے۔تیسرے روز کے اختتام پر سرے مشکل میں تھا۔208 رنزکے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں 57 پر اس کی 5 وکٹیں گرچکی تھیں۔151 اسکور ابھی باقی ہیں۔
ٹام بیلی نے 11 اوور کے ابتدائی اسپیل کے دوران ایسی 16 گیندوں پر 4 وکٹیں لیں کہ حریف ٹیم کی کمر ٹوٹ گئی۔ سرے کیا اوول میں آخری گھنٹے میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 57 کرسکا۔
کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ میں لنکا شائر کیلئے کھیلنے والے نائٹ واچر ول ولیمز نے 257 منٹ بیٹنگ کی جو سوا 4 گھنٹے سے زائد تھی۔220 بالز کھیل کر 61 رنزکی اہم اننگ کھیلی۔اس سے لنکا شائر 293 رنزکرگیا،یوں پہلی اننگ کے 274 پر بننے والے لنکا شائر کے 360 رنز کے خسارے کو کم کیا۔اپنی ٹیم کے لئے 207 رنزکا مجموعہ سیٹ کیا۔ کریئر کے بیسٹ 61 رنز بنا کر سرے کو اس سیزن میں چھٹی فتح سے دور کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کی بیٹنگ سے عاجز ایک بائولر ان کے قدموں میں تھا،وکٹ پر بیٹھے بے بسی سے دیکھ رہا تھا۔یہ تصویر وائرل ہے۔