لندن۔کرک اگین رپورٹ۔اوول ٹیسٹ،پچ تنازعہ کے بعد میدان میں نئے جھگڑے منتظر،ٹاپ پلیئرز باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ 2025 کی اہم ترین سیریز جیمز اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی کے 5 میچزکی سیریز کا آخری میچ جمعرات 31 جولائی سے شروع ہورہا ہے۔بھارت 1-2 سے خسارے میں ہے۔جیت کر سیریز ڈرا کرسکتا ہے اور انگلینڈ کم سے کم ڈرا کھیل کر بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔
انگلینڈ بین سٹوکس سے محروم ہوچکا ہے۔اولی پوپ قیادت کریں گے۔بھارت نے جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔پچ تنازعہ کے بعد میچ میں مزید گرمی سردی ہوسکتی ہے،اس لئے فینز اس کی تیاری کریں۔پہلے روز بارش کی پیش گوئی ہے۔
بھارتی کپتان شمبان گل کے پاس ریکارڈ کا موقع ہے۔سیریز میں اب تک 722 رنز بنا چکے ہیں، جس میں چار سنچریاں شامل ہیں اور آنے والی زیادہ سے زیادہ دو اننگز باقی ہیں۔شبمن گل کے پاس بیٹنگ ریکارڈز قائم کرنے کے مواقع ہیں۔ 1955 میں صرف ایک ہی کھلاڑی کلائیڈ والکاٹ نے ایک ہی سیریز میں پانچ سنچریاں بنائی ہیں جبکہ مارک ٹیلر کے بعد 1989 کی ایشز میں کسی بھی کھلاڑی نے کسی سیریز میں 800 رنز نہیں بنائے۔ ڈان بریڈمین نے یہ تین بار کیا۔ 1930 کی ایشز میں 974 رنز کا ہمہ وقتی ریکارڈ 252 رنز دور ہے۔
انگلش کھلاڑیوں سے گرمی سردی پر کوئی پچھتاوا نہیں،پچ تنازعہ غیر ضروری تھا،شبمان گل
اپریل 2023 سے شروع ہونے والے مسلسل 21 فرسٹ کلاس میچوں میں اوول کے مقام پر ٹاس جیتنے والی ٹیموں نے پہلے باؤلنگ کا انتخاب کیا ہے ، جس میں ڈبلیو تی سے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اس گراؤنڈ پر بھارت بھی شامل ہے۔
اوول میں بھارت15 میچز میں سے 2 جیتا ہے۔ایک آسٹریلیا سے ہارا ہے۔5 میں انگلینڈ سے شکست ہوئی ہے۔7 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔
