لندن۔کرک اگین رپورٹ۔اوول ٹیسٹ،شبمان گل احمقانہ رن آئوٹ،پہلے روز بھارت مشکل میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اوول ٹیسٹ کا پہلا دن بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ بھارتی کپتان شبمان گل کا رن آؤٹ ان کے اپنے فینز کی چیخیں نکلوا گیا کیا۔ حماقت تھی۔ کیا جہالت تھی۔ اس سے قبل ایک تاریخ کی بہت بڑی سفاکانہ روایت بھارت کے ساتھ چپک گئی تھی ،جب وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل پندرہواں ٹاس ہار گئے ۔یہ ورلڈ کرکٹ کا نیا ریکارڈ چل رہا ہے اور اس سیریز کا پانچواں ٹیسٹ۔ پانچواں ٹاس ہارے۔ بین سٹوکس کی جگہ انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے اولی پوپ نے جھٹ اعلان کیا کہ پہلے ہم بال کریں گے۔ پہلے دن موسم خراب۔ بارش کی پیش گوئی اور پھر ابر آلود موسم میں انگلش گیند بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بھارتی پیٹرز کو پہلے دن جکڑ کے رکھا ۔
سوال پہلا دن کس کے نام رہا۔
جواب مکمل طور پر انگلینڈ کے نام۔
گزشتہ کھیلے گئے چار ٹیسٹ میچوں میں یہ پہلا ٹیسٹ ہے جس کی ابتدا میں ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کمزور دکھائی دی ورنہ ابتدائی چار میچز کے پہلے دن یہ ٹیم بھاری نظر آتی رہی تھی ۔
ہوا کیا ہے سارا دن
چار تبدیلیاں بھارت نے کیں۔ انگلینڈ نے بھی اپنی جگہ کیں لیکن اوپنر جیسی وال تو وہی تھے مگر وہ 2 رنز بنا کر گس اٹکنسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔انہوں نے اس میچ میں واپسی کی تھی۔ کے ایل راہول دوسرے اوپنر 14 رنز بنا سکے، اس سے قبل یہ ہوتا تھا کسی نہ کسی اننگز میں کوئی نہ کوئی اوپنر ضرور ٹک جاتا تھا جو انگلینڈ کے لیے درد سر ہوتا تھا ۔اج دونوں اوپنرز درد سر دینے کے بجائے اپنا سر کا درد لئے پویلین میں لوٹے ۔سدھارسن اور کپتان شبمن گل اکٹھے ہوئے اور لنچ تک اپنی ٹیم کو مزید کسی نقصان سے بچایا لیکن لنچ کے بعد شبمن گل 21 رنز بنا کر اٹکینسن کے ہاتھوں ایک عجب رن آؤٹ ہوئے۔ چیخیں نکل گئیں ۔فینز بھی چلا اٹھے۔ یاد رہے شبمن گل تواتر سے رنز کر رہے ہیں اور ان سے امید تھی کہ ان دو اننگز میں سنچری کر کے ورلڈ ریکارڈ بناتے۔ اب ان کے لئے یہ اور مشکل ہو گئی ہے۔ اس کے بعد بارش آگئی اور کھیل رکا رہا اور یہاں تک رکا رہا لنچ کے بعد آدھے گھنٹے کے بعد جو رکا تو چائے کا وقفہ کرنا پڑا۔ دو گھنٹے کے بعد دوبارہ جب کھیل شروع ہوا تو بھارت کے بیٹرز کے لیے نئی فضا تھی۔ نئی ہوا تھی۔ وکٹوں کی تھوڑی سی ایسی لائن لگی کہ چوتھی وکٹ 101 کے سکور پر گری جب سدھارسن 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس کے تھوڑی دیر بعد 123 کے مجموعے پر اس پوری سیریز کے دیو ہیکل ،انگلینڈ کے لیے ڈراؤنا خواب بنے رویندرا جدیجا کی قیمتی وکٹ 9 کے انفرادی سکور پر گئی تو بھارتی پریشانی بڑھ گئی۔ یہ بہت بڑا نقصان تھا۔ یہاں رشی پنت بھی نہیں تھے جو ریسکیو کرتے وہ بھی ان فٹ ہونے کی وجہ سے باہر ہیں، بہرحال اس کے بعد چھٹا نقصان بھارت کو کافی دیر بعد ہوا جب دھرا جوریل 153 کے سکور پر آؤٹ ہوئے اور وہ 19 رنز بنا سکے ۔اختتامی لمحات میں واشنگٹن سندر مزاحمت کرتے نظر ائے اور ان کے ساتھ کرن نائر کافی دیر سے جو کھیل رہے تھے وہ بھی انگلش گیند بازوں کے سامنے دیوار باندھے نظر آئے ۔پہلے دن کا جب کھیل ختم ہوا تو64 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ مقررہ وقت سے بھی کوئی ڈیڑھ گھنٹے سے زائدمیچ تاخیر سے ختم ہوا۔ بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے۔ کرن نائر 52 پر کھیل رہے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے دو اور جوش تنگا نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
