ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے سہہ ملکی کپ کیلئے کیوی ٹیم میں پیسرکا اضافہ۔چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ کا شیڈول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یو اے ای میں آئی ایل ٹی 20 کھیلنے والے لکی فرگوسن پر نیوزی لینڈ کرکٹ کو یقین نہیں رہا،ان کے کور کے طور پر ایک پیسر دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ میں شامل،ان کی شمولیت 8 فروری سے شیڈول 3 ملکی کپ کیلئے ہے۔
فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف 8 فروری سے لاہور میں شروع ہونے والی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈفی کی عمر 30 سال ہے وہ۔دس ون ڈے کھیل سکے ہیں اور 25.94 کی اوسط اور 6.25 کی اکانومی سے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حال ہی میں جنوری کے آوائل میں ختم ہونے والی ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں چار اور تین ٹی 20 میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ 3 فروری کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گا جہاں وہ سہ ملکی سیریز کے بعد چیمپئنز ٹرافی کھیلے گا۔ سہ فریقی سیریز میں ان کے دو راؤنڈ میچز لاہور میں 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہیں۔ فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہے۔اس کے بعد نیوزی لینڈ 16 فروری کو افغانستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کا وارم اپ کھیل کھیلے گا، افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان کے خلاف ہوگا، یہ دونوں میچز بھی کراچی میں ہوں گے۔اس کے بعد وہ 24 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلنے کے لیے راولپنڈی جائیں گے، 2 مارچ کو بھارت کے لیے دبئی جائیں گے۔
سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ کا سکواڈ
مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اورورک، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول ینگ۔
جیکب ڈفی (صرف سہ فریقی سیریز)