| | | |

پیڈز،ہیلمٹ ہاتھوں میں،قومی کرکٹرز کی یہ ٹریننگ،سمتھ اور وارنر کی وارننگ

 

 

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پیڈز،ہیلمٹ ہاتھوں میں،قومی کرکٹرز کی یہ ٹریننگ،سمتھ اور وارنر کی وارننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز بھی مکمل ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے کیمپ میں مشقیں کیں۔کوئی پیڈ کو ٹانگ پر باندھنے کی بجائے ہاتھ میں اٹھائے تھا،تو کوئی ہیلمٹ پکڑے اس سے بات کررہا تھا تو کوئی گلوز پہنے ہاتھوں سے بیٹ کا وزن اٹھانے تھک کر اسے کندھوں پر لگانے پر مجبورتھا۔گویا اتنی تھکن،بے چینی یا بھول پن تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ   14دسمبر سے شروع ہوگا۔

ادھر آسٹریلیا کے سوئے ہوئے بیٹر سٹیون سمتھ کو یاد آگیا ہے کہ 2023 ناکامی میں گزر گیا۔مسلسل دوسرے روز انہوں نے نیٹ پر تھکا دینے والی بیٹنگ پریکٹس کی اور پاکستان کو ایک حساب سے دھمکی لگائی کہ یہی تو سیریز ہے،جس میں رنز بنانے کیلئے بے تاب ہوں۔

الوداعی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے تو اس سے بھی بڑھ کر بات کردی کہ مجھے تو پاکستان کے خلاف کھیلنے اور اسے مارنے سے پیار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *