| | | | |

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر منتقل ،ملتان سے آغاز کا امکان اب بھی روشن،2 وجوہات

 

لاہور،لندن۔کرک اگین رپورٹ

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ملک سے باہر منتقل ،ملتان سے آغاز کا امکان اب بھی روشن،2 وجوہات

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز پاکستان سے باہر منتقل ہونے کے امکانات ،پی سی بی اور ای سی بی میں مشاورت بھی شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان کے میڈیا گروپ ایکسپریس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے چونکہ کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں تعمیراتی کام ہیں۔انگلینڈ کے خلاف 3 میں سے 2 میچز راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول ہیں اور یہ ان حالات میں ممکن نہیں ییں۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں ہونا ہے جو کہ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ہونا ہے۔ شیڈول میں صرف ابو ظہبی ہی وہ مقام بچتا ہے جہاں میچ ممکن ہیں۔ایک اور نیوز کے مطابق متبادل مقام میں سری لنکا کو بھی سوچا گیا ہے کہ وہاں میچ ہوں

کرک اگین نے جب معاملہ کی تحقیقات کیں تو یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان کی پوزیشن اور پاکستان عوام کے مفاد میں یہ تجویز بھی ہے کہ پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ملتان میں 7 اکتوبر سے ہو۔دوسرا ٹیسٹ میچ تھوڑی ترمیم سے اکتوبر کے دوسرے عشرے کے آخری دنوں میں ابو ظہبی میں ہو اور تیسرا ٹیسٹ 24 کی بجائے 26 اکتوبر سے دبئی میں ہو۔اس پر بھی بات جاری ہے کہ لاجسٹک مسائل کو کیسے دیکھا جائے گا ۔

ایک اور ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیاسی حالات میں اگلے 3 ہفتوں میں بڑی پیچیدگیوں کا امکان ہے۔اس وجہ سے بھی پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ممکن نہیں ہوسکے گی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ اور ہی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ وزیر خارجہ،ڈپٹی وزیراعظم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *