کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان،افغانستان تیسرا ون ڈے،عالمی نمبر ون بننے کا مشن،ریزرو پلیئرزکھلانے کا دبائو۔یہ دیکھنا ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے کے درمیان ایک جیت کا سوال ہے تو دوسری طرف بنچ سٹرینتھ کو آزمانے کا سنہری موقع بھی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری مقابلہ 26 اگست بروز ہفتہ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے۔آخری میچ کی ایک وکٹ کی سنسنی خیزجیت سے سیریز پاکستان کے نام ہوئی ہے تو بنچ پر موجود وسیم جونیئر جیسے پلیئرز مواقع کے منتظر ہیں اور وہ سب بھی،جن کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ سے چھانٹی کی گئی ہے۔
افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی
ایک بہترین ٹیم کو اپنی الیون سائیڈ نہیں،اپنے کیمپ پر اعتماد ہوناچاہئے۔جب ایسا ہوگا تو پھر ٹیم ورک بہتر کام کرکے ٹیم کو وننگ کمبی نیشن میں لائے گا۔کیا پاکستانی کپتان اور اس کی ٹیم منیجمنٹ کو اس کا ادراک ہے یا نہیں۔یا پھر صرف یہ سوچ کر کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پالی جائے۔کوئی بڑا تجربہ نہ کیا جائے۔اگر یہ سوچ رہی تو اسے دفاعی سوچ کہاجائےگا۔پھر اس سوچ کے ساتھ ورلڈکپ تو دور ایشیا کپ کی جیت بھی ممکن نہیں ہوگی۔بابر اعظم اور مکی آرتھر جسے چاہیں بٹھائیں اور جسے چاہیں کھلائیں ،یہ انکا فیصلہ ہوگا لیکن جو بھی کھیلے گا،اسے ایک موقع ملے گا۔آپ اس سے جیتنے کی اور نمبر ون بننے کی ڈیمانڈ کریں۔یہ اعتماد آپ کو فائدہ دے گا۔کوئی کھلاڑی ان فٹ ہواتو اس کی جگہ پوری کرے گا۔کوشش کرے گا کہ بہتر رزلٹ ہو۔پاکستان میں کمبی نیشن ایشوز ہیں۔ ورلڈ کپ سے 41 دن پہلے اور ایشیا کپ سے ایک ہفتہ قبل مڈل آرڈر کے کچھ بلے بازوں کی خراب فارم تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ دوسرے میچ میں ففٹی کے ساتھ کپتان بابر اعظم کی فارم میں واپسی ٹیم کےلئے راحت کا باعث ہوگی۔ پاکستان پہلے بیٹنگ آرڈر کو اچھی طرح سے بحال کرنے کی فکر میں ہوگا۔ ریزرو باؤلرز کے لیے پاکستان کے پاس اپنے تمام آپشنز کو جانچنےکا یہ موقع بھی ہوگا۔
مینکڈ رن آئوٹ کے باوجودافغانستان کی تمام کوششیں ناکام،نسیم شاہ نے پھر فتح چھین لی
موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا اور پچ دوسرے میچ کی طرح تھوڑی مشکل ہوگی۔میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا۔