راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی میں پاکستان بنگلہ دیش میچ بارش سے متاثر،پچ چھپادی گئی،امکانات کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راولپنڈی میں بارش شروع ہے۔یوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوسکتا ہے۔یہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کا آج میچ ہے۔دونوں ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شام تک بارش کی پیش گوئی ہے لیکن گرائونڈ کی حالت اگر اچھی رہی تو دیر بعد کٹ اوورز کے ساتھ میچ ممکن ہے اور یہ 20 اوورز بھی ہوسکتے ہیں۔پچ کورز میں گم ہے۔
اس می چ کے نتیجہ سے گروپ پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن پاکستان جو چوتھے اور آخری نمبر پر ہے،وہ تھوڑا بہتر ہوسکے گا۔