| | | | | | | |

بھارت ایشین چیمپئن بن کر بھی محروم ،پاکستان عالمی نمبر ون بن گیا

 

دبئی،جوہانسبرگ،کولمبو:کرک اگین ڈاٹ کام

بھارت ایشین چیمپئن بن کر بھی محروم ،پاکستان عالمی نمبر ون بن گیا۔

عجب اتفاق ۔جس روز بھارت براعظم ایشیا کا تاج اپنے سر سجاتا ہے،اسی روز پاکستان بغیر کھیلے دنیائے کرکٹ کے نمبر ون تاج کو پہنتا ہے۔

کولمبو میں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو 50 رنز پر ڈھیر کرکے 10 وکٹ سے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے وہ ورلڈ رینکنگ میں پھر بھی نمبر 3 رہا۔آج جوہانسبرگ میں آسٹریلیا ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 5 واں ون ڈے میچ 122 رنز کے بڑے مارجن سے ہاری ہے۔پروٹیز نے 9 وکٹ پر 315 اسکور بنائے۔ایڈن مارکرم نے 93 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش کے 71 رنز کے علاؤہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ٹیم 35 ویں اوور میں 193اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔مارکو جانسن نے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز 2۔3 سے جیت کر بڑا پیغام دیا ہے۔

میچ کے بعد آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ اپ ڈیٹ ہوگئی ہے۔جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ روز لکھا تھا کہ اسی روز دنیائے کرکٹ کی بادشاہت کا تاج پہن سکتا ہے،تو یہ سچ ہوگیا ۔بھارت کراؤن پرنس بن کر بھی نمبر ون نہ بن سکا۔آسٹریلیا آج کی شکست کے بعد 113 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ پہلے اور بھارت بھی 115 ریٹنگ
کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

بر اعظم ایشیا کا تاج کس کا،ایشیا کپ فائنل جنگ آج،پاکستان آج ورلڈنمبر ون بن سکتا

اب ورلڈکپ سے قبل بھارت کے ہوم میدان میں آسٹریلیا سے 3 ون ڈے میچز ہیں۔بھارت کم سے کم 2 جیت کر نمبر ون ہوسکتا۔اگر آسٹریلیا نے 2 میچز جیتے اور ایک ہارا تو پاکستان پھر بھی نمبر ون ٹیم کے طور پر رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *