کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ کا چیمپئن،ڈرامائی ہیرو ابھر آئے۔محمد نواز،حیدر علی اور افتخار نے اعلی کلاس دکھائی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کا 3 ملکی ٹی 20 کپ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔فائنل میں محمد نواز کی ذمہ دارانہ اننگ اور حیدرعلی کے جارحانہ تڑکے نے پاکستان کو بلیک کیپس کے دیس میں جتوادیا۔کیویز کو 5 وکٹ کی شکست۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی ریٹنگ اور اعتماد کے لئے زبردست تحفہ ہے۔اس کے ساتھ ہی کرک اگین کا اس میچ کے حوالہ سے کیا گیا تجزیہ 100 فیصد درست رہا۔ٹاس بابر اعظم نے جیتا،یہی لکھا تھا،پہلے فیلڈنگ کی،یہ لکھا تھا،پہلے بلے بازی والی ٹیم 160 سے 17 کرے گی،یہ لکھا تھا،پاکستان بعد میں کچھ بھی کرسکتا ہے،جو لکھا یا پیش گوئی کی،وہ پوری ہوئی۔
پاکستان نے 164 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو گرین کیپس کو 29 کے ٹوٹل پر پہلا بڑا نقصان ہوا،جب پاکستانی کپتان بابر اعظم 14 بالز پر 15 اسکور بناکر سوئپ کرنے کی کوشش میں وکٹ کے قریب لیگ سائیڈ پر حریف کپتان کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔بائولر بریسویل تھے۔نئے بیٹر شان مسعود آئے تو رفتار سلو تھی،10 اوورز بعد پاکستان کا اسکور 64 ہوا تھا،اگلے اوور کی پہلی بال پر شان مسعود 21 بالز پر 19 کرکے بریسویل کا شکار بنے۔10 رنزکے اضافہ کے بعد کیویز کو 74 کے مجموعہ پر محمد رضوان کی شکل میں بڑی وکٹ مل گئی۔وہ29 بالز پر 34 کرکے سودھی کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ٹی 20 کپ فائنل میں ایک سنچری،2 ففٹیز بن گئیں
آئوٹ آف فارم پلیئر حیدر علی نے آج کمال کیا اور بعد میں آکر محمد نواز کے ساتھ 56 رنزکی شراکت بناکر میچ پاکستان کی پاکٹ میں ڈال دیا۔پاکستان کو جب 26 بالز پر صرف34 رنز درکار تھے کہ کیویز نے واپسی کی اور 15 بالز پر تیز تر31 رنزبنانے والے حیدر علی کوشکار کرلیا جو اپنی غلطی سے کیچ دے گئے۔نئے بیٹر آصف علی بھی 1 کرکے مایوسی پھیلاگئے۔پاکستان کے لئے اب محمد نواز امید بنے تھے ،انہوں نے 17 اوورز میں پاکستان کا اسکور 141 کردیا۔18 بالز پر23 رنز آسان تھے۔ اس کے بعد منزل آسان رہی۔آخری اوور میں4 رنزباقی تھے۔پاکستان نے ہدف3 گیندیں قبل 5 وکٹ پر پورا کر کے میچ ایونٹ 5 وکٹ سے جیت لیا۔محمد نواز 22 بالز پر 38اور افتخار احمد 14بالز پر 25 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے،چھکے کے ساتھ میچ جتاکر باہر نکلےاور مسکراتے رہے۔بریسویل نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کیوی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کی اور 7 وکٹ پر 163 اسکور کیا۔اختتامی 5 اوورز میں پاکستان نے صرف 33 رنز دے کر 4 کیویز وکٹیں اڑاکر کر واپسی کی اور بلیک کیپس کو 163 اسکور تک محدود کردیا۔کین ولیمسن 59 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے۔حارث رئوف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں لیں۔