شارجہ ،کرک اگین رپورٹ ۔سہہ ملکی کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دےکر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔ناکام بیٹنگ کے ابتدائی شو کے بعد فخر زمان اور محمد نواز کی ذمہ دارنہ بیٹنگ اور ابرار احمد کی تباہ کن بائولنگ کے بعد جیت ممکن ہوئی۔
جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایک اچھے آغاز کے باوجود میچ نہ بناسکی۔اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز تک پہنچ سکی۔علی شان شرفو 68 رنز کرکے فائٹر کرگئے لیکن پاکستانی سپنر ابرار احمد کے طوفانی سپیل نے پاکستان کی جیت یقینی بنائی۔انہوں نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔نام نہاد بیٹنگ لائن فنا ہوئی۔12 ویں اوور تک 80 رنز پر آدھی ٹیم باہر تھی۔صائم ایوب 11،صاحبزادہ فرحان16 اور کپتان سلمان علی آغا جب کہ محمد حارث 14 اور حسن نواز 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔فخرزمان ایک سائیڈ پر موجود تھے،آخر انہیں محمد نواز نے جوائن کیا۔دونوں نے پہلے سیٹ ہونے کیلئے وقت لیا۔پھر چھٹی وکٹ پر ناقابل شکست91 رنزکی شراکت بنائی۔دونوں نے آخری 5 اوور میں 74 رنز جوڑے۔فخرزمان نے 5 مسلسل چوکے آخری اوور میں لگائے۔فخرزمان 44 بالز پر 77 رنز(2 چھکے اور 10 چوکے ) شامل تھے۔ناٹ آئوٹ رہے۔محمد نواز 27 بالز پر37 رنز بناکر ناقابل شکست تھے۔انہوں نے 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔
پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں5 وکٹ پر 171 رنزبناگئی۔حیدر علی نے 17 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔باقی 3 بائولرز نے ایک ایک وکٹ لی۔
