کینبرا،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی بائولنگ فیل،141 اوورز کے بعد بھی آگے لگی ہوئی،وارنر کا متبادل بھی بنادیا
آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ میں پہلی اننگ کی حد تک پاکستان کی بائولنگ لائن فیل ہوگئی ہے۔116 اوورز کی بیٹنگ کرنے والی شان مسعود الیون کو آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون نے 141اوورز تک آگے لگائے رکھا ہے۔4 سیشنز بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم آخری 5 سیشنز سے فیلڈ میں ہے۔
جمعہ کو کھیل کے تیسرے روز ہرائم منسٹر الیون نے وکٹوں پر رنز بنالئے تھے۔اننگ کی اہم بات میٹ رمشا کی سنچری تھی۔آسٹریلیا کے مبصرین اسی سنچری کی وجہ سے میٹ رمشا کو آخری سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کو اکلوتی کامیابی 318 پر ملی ۔کپتان نیتھن میک سوینی 40 کرگئے ۔
جب کھیل ختم ہوا تو پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹ پر 367 رنز بنالئے تھے۔رمشا 337 بالز پر 137 پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے اسے صرف 24 رنز درکار ہیں۔