سنچورین،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان فتح کے قریب آکر سنچورین ٹیسٹ ہارگیا،جنوبی افریقا فائنل میں داخل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کے اختتامی سائیکل میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے شکست دے دی۔یہ ایسے ہی ہے،اس لئے کہ جنوبی افریقا میں پاکستان کا ٹیسٹ جیتنا،پھر اس کے ساتھ تاریخ میں پہلی ٹیسٹ سیریز کی فتح کی امیدوں کا جاگنا خواب ہی رہاہے۔148 رنزکا ہدف کیا مشکل تھا لیکن ایک پہاڑ تھا۔پاکستان 17 سال میں 9 ٹیسٹ میں جنوبی افریقا میں پہلی ٹیسٹ جیت حاصل نہیں کرسکا۔ جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانےکیلئے ایک جیت کی ضرورت تھی،مل گئی۔2 وکٹ کی جیت سے سیریز میں 0-1 کی برتری اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ٹکٹ کنفرم ہوئی ہے۔بھارت اور آستریلیا مٰن سے اییک باہر ہوگا۔
سپر سپورٹ پارک سنجورین میں صبح کے سیشن میں جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگا یہ آج کھیل کا چوتھا روز تھا ۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہے ۔جنومی افریقہ نے 37 رنز کے اندر جب پانچ وکٹیں گنوا دیں تو اس کا مجموعی سکور 8 وکٹ پر 99 تھا اور فتح میلوں لگ رہی تھی ۔ایسے میں نویں وکٹ پر کا گیسن ربادا اور مارکو جانسین نے لنچ تک مزید تین اوورز کھیل کر اسکور 116 تک پہنچایا اور سکور 116 رنز8 وکٹ ہوا۔ لنچ کے بعد جنوبی افریقہ کو 32 رنز درکار تھے اور پاکستان کو دو وکٹیں درکار تھیں۔ میچ کی صبح محمد عباس نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے چاروں جانب ہلچل مچائی تھی ۔تین سال بعد وہ پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے اور انہوں نے میراتھن سپیل کیا ۔17 اوورز میں صرف 43 رن دے کر اس وقت تک چھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ سب سے قیمتی وکٹ کپتان باووما کی تھی جو 40 سکور پر عباس کا شکار بنے۔ ایڈن مارکرم بھی عباس کا شکار بنے تھے ۔
لنچ کے بعد جاسین اور ربادا نے ہار نہیں مانی اور کئی اچھے شاٹس کھیلے اور تیزی سے اسکور کو قریب لے گئے۔اننگ کے 40 ویں اوور میں جنوبی افریقا نے ہدف 8 وکٹ پرپوراکیا،ربادا 31 اور جانسی16 پر ناقابل شکست رہے۔51 رنزکی شراکت بنی۔عباس نے 54 رنز دے کر 6 وکٹ لیں۔
میچ کا اسکور یہ رہا۔
پاکستان 211 اور 237 رنز۔جنوبی افریقا301 رنز اور 150 رنز 8 وکٹ۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پوزیشن
جنوبی افریقا66.67کے ساتھ پہلی پوزیشن
آسٹریلیا۔58.89 کے ساتھ دوسری اور
بھارت 55.89 کے ساتھ تیسری پوزیشن
جون 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے جنوبی افریقا نے لارڈز کا ٹکٹ کٹوالیا۔