دبئی،نئی دہلی،کرک اگین
پاکستانی موقف کے توڑ میں گزشتہ 16 گھنٹوں میں بھارتی بورڈ کا دوسرا کڑا وار۔ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کو ناممکنات میں قرار دے دیا۔ساتھ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنے میچز بھی ملک سے باہر کھیلے گا۔یہ سب اتنی تیزی کے ساتھ ہوا ہے کہ پی سی بی کے پاس جواب دینے کا تاحال موقع نہیں ہے۔
پاکستان کو ایشیا کپ ایونٹ کی میزبانی حاصل ہے،آخری اجلاس میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار بعد اسے 2 ممالک میں کروانے کی باتیں تھیں لیکن اب کل کے بعد میں اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اعلان کیا کہ ایونٹ غیر جانبدار مقام پر کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نجم سیٹھی کی قیادت میں ایونٹ کی میزبانی کے حقوق اپنے پاس رکھنے کے لیے پس پردہ کوششیں کر رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام کو اس بات کی سمجھ ہے کہ پی سی بی پورے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے لیکن بھارتی بورڈ قومی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایشیا کپ کے معاملے کی وجہ سے پی سی بی کی طرف سے یہ ایک طرح کا دباؤ کا حربہ ہے، لیکن میں آپ کو بتاتا چلوں کہ آخر کار ایشیا کپ بھی متحدہ عرب امارات یا قطر میں کھیلا جائے گا اور شاید پاکستان کو بھی اپنے میچز میں کھیلنے ہوں گے۔
ورلڈکپ 2023،بھارت اور آئی سی سی ایک پیج پر،پاکستان کا دعویٰ مسترد،وسیم خان کو شٹ اپ کال
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شاید پاکستان میں ایشیا کپ 2023 کو کھیلنے پر بالکل بھی غور نہ کرے کیونکہ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو ممالک میں براعظمی ایونٹ کی میزبانی تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہوگی کیونکہ یہ ٹورنامنٹ کے بجٹ سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ . پاکستان میں ایشیا کپ کے کھیلنے پر تشویش ہے، ٹورنامنٹ کا بجٹ ایشین کرکٹ کونسل پاس کرتی ہے، اگر اے سی سی کہتی ہے کہ ایشیا کپ دو ممالک میں کروانا تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہے، تو پاکستان اپنے گھر پر کیسے کھیل سکتا ہے۔
کھیل دلچسپ ہے
کل پاکستان نے نامعلوم ذرائع سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں ورلڈ کپ کو لے کر پاکستان کے اس موقف پر بحث کی گئی ہے کہ ایشیا کپ ماڈل ورلڈ کپ پر لاگو ہوگا اور پاکستان بھی اپنے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور وہ بنگلہ دیش ہوگا لیکن اس کے چند ہی لمحوں بعد بھارت کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ذرائع سے کہا گیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔پورا ایونٹ بھارت میں ہوگا۔
بھارت کیلئے جوابی دھچکا،پاکستان کے ورلڈ کپ میچز تیسرے ملک میں،مشاورت ہوگئی
اس ساری پکچر سے کرک اگین کو یہ سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں ہے کہ بھارت کبھی بھی ایشیا کپ 2 مقامات پر کھیل کر دنیا یا پاکستان کو موقع دے گا کہ وہ ورلڈکپ پر وہی کچھ لاگو کریں جو ایشیا کپ پر ہو،اسی طرح دوسری ممکنہ کوشش پاک ،بھارت باہمی دوروں کی بحالی کی ہوسکتی ہے،اس کے