لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ نسیم شاہ کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ میدان میں،شوکاز نوٹس جاری۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی پی ایس ایل ٹیم کے فاسٹ بولر اور قومی کرکٹر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کے ساتھ ساتھ میڈیا پالیسی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔شوکاز نوٹس پی سی بی کے تادیبی فریم ورک کے مطابق دیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کو مقررہ وقت میں جواب دینا ہوگا۔ ان کے جواب کی وصولی اور جائزہ لینے کے بعد، پی سی بی قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی پیشہ ورانہ معیارات، معاہدے کی ذمہ داریوں اور کھیل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
نسیم شاہ کا جرم
نسیم شاہ کے سوشل میڈیا سے مریم نواز کے پی ایس ایل 11 کے پہلے روز سٹیڈیم آمد پر ایک پوسٹ ہوئی تھی،جسے 13 منٹ بعد ہٹایا گیا۔بعد میں اسے ہیک کا نام دیا گیا تھا۔
پی سی بی نے اب ایکشن لیا ہے۔
