کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ استعفوں کی زد میں ہے ۔سب سے پہلے سلیکٹر محمد یوسف مستعفی ہوئے اور اس کے بعد ون ڈے ٹیم بلکہ ٹی 20 ٹیم کےبھی کپتان بابر اعظم نے بھی یہی لائن اختیار کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے استعفی دیا اب تازہ ترین ایک اور دھماکہ ہوا ہے ۔
سابق لیگ سپنر مرحوم عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے بھی پاکستان میں مایوسی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا کی لائن اختیار کی اور کہا کہ میں اپنی کرکٹ کو الوداع کر رہا ہوں اس طرح پاکستان کرکٹ اس وقت دھماکوں کی زد میں ہے۔ استعفوں کی زد میں ہے اور ریٹائرمنٹ کی زد میں ہے جبکہ اوپر سے انگلینڈ کی سیریز سر پہ کھڑی ہوئی ہے ۔پی سی بی حکام اور پاکستان کرکٹ کے یہ معاملات کرکٹ فینز کے لیے نہایت تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز،بابر اعظم پی سی بی سے جدا،کپتانی چھوڑ دی،وجہ بھی آگئی
دیکھنا ہوگا کہ پی سی پی اس معاملے کو کس طرح دیکھتا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام معاملات کو کس طرح ہینڈل کرتا ہے ۔عثمان قادر نے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ پر شدید الزامات کی بوچھاڑ کی ہے ۔ان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور یہی نہیں بلکہ یہ کہا ہے کہ مختلف انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگز میں این او سی کے حوالے سے ذلیل کیا گیا ہے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس وقت بری طرح جکڑی ہوئی ہے اور موجودہ کرکٹر جو اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں ان کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں یہاں ملتان سے بھی جلد ایک دھماکہ خیز خبر آسکتی ہے اور یہ خبر ملے گی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے بہت جلد۔
انگلینڈ سیریز کے آغاز سے ذرا قبل سلیکٹرز میں پھوٹ،محمد یوسف مستعفی،وجہ جانیئے
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عبدالقادر مرحوم پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران ہمیشہ کامیاب ترین بولر رہے ہیں ان کی 82 ٹیسٹ وکٹ گزشتہ سریز تک اکلوتا ریکارڈ تھا جمی اینڈرسن نے 2022 میں دورہ پاکستان کے دوران 82 وں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی ۔ان کا بھی فل سٹاپ لگ گیا۔ ان کا بھی کیریئر ختم ہو گیا، تو یہاں یہ ذکر کرنا بہت موزوں ہوگا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے 89 ٹیسٹ میچوں میں جو دونوں ممالک کے ٹاپ بولر تھے پاکستان کی طرف سے عبدالقادر اور انگلینڈ کی طرف سے جیمی انڈرسن دونوں کی 82 ،82 وکٹیں ہیں، لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ عبدالقادر کے 10 میچزکم ہیں،۔عبدالقادر واحد باؤلر ہیں دونوں ممالک کی جانب سے جنہوں نے ٹیسٹ اننگز میں اٹھ مرتبہ پانچ وکٹیں لی اور میچ میں چار مرتبہ 10 وکٹیں لیں ۔کوئی اور باؤلر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تو اس موقع پہ جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریزشروع ہونے کو ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی سرزمین پر موجود ہے اس وقت ملتان میں ہے اور 7 اکتوبر سے ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے اس موقع پہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عظیم بائولر کے بیٹے کو تکلیف پہنچایا جانا اور اس کا اظہار ہونا اور اس کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمزور مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی اور کرکٹ پر چلتی مسلسل غلط پالیسی کا نچوڑ ہے۔