| | | | |

نیوزی لینڈ سیریز پاکستان ٹیم اصل حالت میں واپس ،اسکواڈز

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ سیریز پاکستان ٹیم اصل حالت میں واپس ، ،اسکواڈز

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈز کا اعلان ہوگیا،قومی ٹیم اصل حالت میں واپس آگئی ہے۔

شاہین کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کی بھی دونوں ٹیموں میں واپسی ہوئی ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آرام کیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بطور کپتان اپنی معمول کی خدمات دوبارہ شروع کریں گے، جبکہ شاداب نائب کپتان کے طور پر اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔

شارجہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد تین نوجوان گنز احسان اللہ، صائم ایوب اور زمان خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ احسان اللہ کو بھی کیریئر میں پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ 6 اپریل کو لاہور میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ 7 اپریل کو شروع ہوگا۔

 

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان،احسان اللہ،رضوان،وسیم جونیئر،نسیم شاہ،سلمان علی آغا،شاہین ،شان مسعود، ،

ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث سہیل،احسان اللہ،نواز،امام الحق،اسامہ میر۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *