کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش۔قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے براستہ دوبئی روانہ۔پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، ,صائم ایوب , فخر زمان ، محمد نواز ، ابرار احمد، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل ہیں۔
دوسرا گروپ 16 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی۔
سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
