| | | | | |

قومی کرکٹ ٹیم کی ملک کے 4 ایئرپورٹ پر واپسی

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ملک کے 4 ایئرپورٹ پر ہوگی۔کراچی،لاہور،راولپنڈی اور پشاور آمد ہوگی۔

قومی اسکواڈ 14 نومبر بروز پیر رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا۔
قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے۔

اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *