فیصل آباد۔کرک اگین رپورٹرینگ رینگ کر پہلا میچ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ۔تو یہ ہے پاکستان کرکٹ کا حال اور اس سے چھلکتا مستقبل کا پرت۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک مگر 8 وکٹ کی بدترین شکست۔اپنے خلاف ایک سنچری بھی بنوالی۔گرین کیپس پہلا میچ رینگ رینگ کر جیتے لیکن دوسرا میچ بد تر انداز میں ہارے۔جدید کرکٹ کا یہ فرق یاد رکھنا ہوگا،جسے پی سی بی چلا رہا ہے۔
جمعرات کو فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ایک بار پھر پاکستان نے جیتا،2 ٹیسٹ،3 ٹی 20 میچز اور اب دوسرا ون ڈے۔جنوبی افریقا دورہ پاکستان میں مسلسل 7 واں ٹاس ہارا۔پاکستان نے خلاف توقع پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔نتیجہ میں پہلے 5 اوورز میں 3 بڑی وکٹیں گنوادیں۔پچ سے پویلین جانے والوں میں اوپنر فخر زمان صفر،بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 کرسکے۔22 تک 3 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو سلمان علی آغا اورصائم ایوب نے ریسکیو کیا اور چوتھی وکٹ پر 92 رنزکی اہم شراکت بنائی۔114 کے سکور پر صائم ایوب 53 رنزبناکر پویلین لوٹے،حسین طلعت صرف10 رنز بناسکے۔190 کے سکور پر پاکستان کو 5 واں بڑا نقصان ہوا،جب سیٹ بیٹر سلمان علی آغا 69 رنزبناکر گئے،انہوں نے 106 بالیں کھیلیں۔پاکستان 234 رنز تک 8 وکٹ گنواچکا تھا۔فہیم اشرف 28 کرکے گئے تھے۔آخری اوورز میں محمد نواز کی جارحیت کام آئی۔آخری اوور میں 22 رنز لوٹے۔پاکستان مقررہ 500 اوورز میں 9 وکٹ پر 269 رنزبنانے میں کامیاب ہوا۔محمد نواز 59 بالز پر 59 کرگئے۔4 چھکے اور 3 چوکے بھی تھے۔این برگر نے46 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔این پیٹر نے 55 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔کوربن بوچ کو 58 رنزکے عوض 2 وکٹیں ملیں۔
جواب میں جنوبی افریقا نے 12 ویں اوور تک 81 رنز کا عمدہ آغاز کیا۔پیٹریوس 46 رنزبناکر آئوٹ ہوئے لیکن پاکستان کیلئے ابھی مشکلات مزید بڑھیں جب ٹونی ڈی زوررزی کوئنٹن ڈی کاک کے پاس آئے۔دونوں نے جارحیت سے بھرپور ببیٹنگ کی اوردوسری وکٹ پر 155 رنزکی شراکت بنائی اور اس کیلئے 22 اوورز ہی کھیلے۔پاکستان نے 35 ویں اوور میں دوسری وکٹ لی جب ڈی زورزی76 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔ اس سے قبل ڈی کوک نے شاندار سنچری بنائی۔انہوں نے یہ بتایا کہ اگر 4 اننگز میں مسلسل ناکام ہوا جائے تو پھر ایک سنچری ایسے ہوا کرتی ہے۔
جنوبی افریقا نےہدف 40.1اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کرلیا۔ڈی کاک 119 بالز پر 123 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے،انہوں نے 7 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔8 وکٹ کی جیت کے ساتھ پروٹیز نے 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔فیصلہ کن میچ یہاں 8 نومبر کو ہوگا۔
