ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش میں پہلا ٹریننگ سیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش۔قومی سکواڈ کا شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن۔کھلاڑیوں نے ایک دن آرام کے بعد گراؤنڈ میں وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں کی کوچز کے زیر نگرانی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس۔کوچز نے بیٹرز کو نیٹس میں کنڈیشن کے حساب سے پریکٹس کروائی۔باؤلرز نے بھرپور ردھم میں نیٹ میں باؤلنگ کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
