کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس میچ،شاہین کیوں کھیلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
پاکستان وائٹ بال ٹیم کا پریکٹس میچ صائم ایوب الیون نے جیت لیا۔سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے ٹیمز کی قیادت کی۔صائم ایوب الیون نے سلمان آغا الیون کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔سلمان الیون نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔سلمان الیون کی جانب سے حسین طلعت 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں لیں
صائم الیون نے ہدف 18.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔صائم الیون کے حسن نواز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فخر زمان نے 51 رنزکی اننگز کھیلی۔صفیان مقیم نے دو وکٹیں لیں۔کپتان سلمان آغا نے 32 جبکہ صائم ایوب نے 34 رنز کی اننگز کھیلی
میچ سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔
