فلوریڈا ،کرک اگین رپورٹ
فلوریڈا میں بابر اعظم اور قومی کرکٹرز کے تازہ ترین حالات ،آخری میچ سے بے زار،بول چال بند۔
آئر لینڈ کے خلاف کل فلوریڈا میں شیڈول پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ سٹیج کے آخری میچ میں پلیئرز کی عدم دلچسپی ،بارش کے ممکنہ خطرے نے بھی پلیئرز کو بری طرح ذہنی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔امکان ہے کہ ریگولر پلیئرز میں سے کئی نہیں کھیلیں گے۔
کپتان بابر اعظم ساتھی پلیئرز میں سے کچھ سے ناراض ہیں اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔وہاب ریاض کے کریکٹر اور جاب سے بھی خوش نہیں ہیں۔
بڑی میڈیا ٹاک متوقع ہے لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے حصار سے نکلنے کے بعد ہی ہوگا۔
پاکستان تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سٹیج سے باہر ہوا ہے ۔وہ بھی ایک ایسے گروپ سے جو بظاہر آسان تھا۔
فلوریڈا میں قومی کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت غیر ملکی تجزیہ کاروں کے تبصروں سے بھی پریشان ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی تنقید ہے۔شاہد آفریدی نے تو یہاں تک کہہ کر سب کو پریشان کیا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی قبول نہیں کرنی چاہئے تھی۔شاہین آفریدی کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا۔
کئی پلیئرز کی مستقل بول چال بند ہے اور کئی پلیئرز کو مستقل چھٹی دکھائی دے رہی ہے۔