فیصل آباد۔کرک اگین رپورٹ۔فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا،رضوان اور آغا ہیرو۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ 2 وکٹوں سے جیت لیا ۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے 17 سال بعد کے انٹرنیشنل میچ میں ہائوس فل رہا۔بابر اعظم ناکام رہے لیکن محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی ہاف سنچریز سے پاکستان کی جیت ممکن ہوئی۔
فیصل آباد میں منگل کو کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان کے نئے کپتان شاہین آفریدی نے جیتا۔یہ دورہ پاکستان میں جنوبی افریقا کی مسلسل ٹاس میں چھٹی ناکامی تھی۔پاکستان نے پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کا آغاز اچھا رہا ۔ اوپنرز کے درمیان 98 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ جنوبی افریقا کو پہلا نقصان پریٹوریس کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری، وہ 63 رنز بناکر پویلین لوٹے۔یہاں جنوبی افریقا اس وقت 1 وکٹ پر 141 رنز پر تھا لیکن اس کے بعد اس کے بعد ٹونی ڈی زورزی 18، کپتان بریٹزکے 42، اور کاربن بوش 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.1 اوور میں 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستان نے بھی جنوبی افریقا کی طرح اچھی اوپننگ شراکت بنائی۔87 رنز پر پہلا نقصان صائم ایوب کا ہوا،جو39 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کیلئے 102 اور 105 کا سکور مشک ثابت ہوا۔پہلے فخرزمان 45 اور پھر بابر اعظم 7 رنزبناکر لوٹے تو پروٹیز میچ میں واپس آگئے۔بابر کے جانے پر سٹیڈیم میں موجود فینز بھی سٹیڈیم سے جانے لگے۔یہاں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چوتھی وکٹ پر پاکستان کو ریسکیو کیا اور91 رنزکی قیمتی شراکت بنادی۔محمد رضوان شاندرا ہاف سنچری کرکے آئوٹ ہوئے۔انہوں نے6 چوکوں کی مدد سے 55 رنزبنائے۔جنوبی افریقا کو ان کے جانے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔حسین طلعت اور سلمان علی آغا دیوار بن گئے لیکن پروٹیز کی کوششیں جاری تھیں،241 کے سکور پر حسین طلعت 22 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کو جیت کیلئے 25 بالز پر 23 رنز درکار تھے۔3 رنز کے اضافے سے حسن نواز بھی ایک کرکے پویلین میں تھے۔اصل سنسنی کیزی اس وقت دیکھنے کو ملی جب 48 ویں اوور کی آخری بال پر سلمان علی آغا71 بالز پر 62 رنزبناکر کیچ ہوگئے۔انہوں نے1 چھکا اور 5 چوکے لگائے۔پاکستان کو اب 12 بالز پر 12 رنزکی ضرورت تھی اور 3 وکٹیں باقی تھیں۔محمد نواز 9 رنزبناکر میچ میں لائے لیکن جس وقت سکور لیول تھا،وہ بھی کیچ ہوگئے۔3 بالز پر ایک رن باقی تھا۔
پاکستان نے مطلوبہ 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹ پر پورا کر کے 2 وکٹوں سے جیت نام کی۔نیگیڈی،فیریریا اور بوچ نے 2،2 وکٹیں لیں۔سیریز کا دوسرا میچ 6 نومبر کو اسی مقام پر ہوگا۔
