پالی کیلے۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کے خواب دیکھتا بمشکل سری لنکا سے ہارتے بچا،ایونٹ سے باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ صاحبزادہ فرحان کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ 176 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت پاکستان کو سیمی فائنل میں نہ پہنچا سکی۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اس اسکور تک نہ محدود ہو سکی جو کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی ضمانت ہوتا ۔یہی نہیں پاکستان ہزیمت سے بھی بچ گیا،جب سری لنکا آخری 2 بالز پر درکار 6 رنز نہ کرسکا۔آخری بال وائیڈ تھی یا نہیں یہ سوال بھی کھڑا ہوا۔پاکستان سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے جیت گیا۔یوں پاکستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل سے باہر ہو گیا ۔سب سے پہلے پاکستان کا ٹاس ہارنا ایک وجہ بنا، لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان نے 212 سکور بنا کر ایک امید پیدا کی ۔سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر محدود کرنا لازم تھا لیکن پاکستان اس میں ناکام رہا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ نے 3،3 پوائنٹس پر فنش کیا لیکن بلیک کیپس بہتر نیٹ رن ریٹ پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگئے۔
سری لنکا نے 213 رنز کا تعاقب شروع کیا تو پاکستان کے ذہن میں صرف 147 رن تھے اور یہ زیادہ نہیں تھے اس کے باوجود 33 رنز تک پاکستان میں دو وکٹیں گرا دیں۔پتھم نشانکا 3 اور کامل مشرا 26 کرگئے ۔چیرٹ اسالانکا نے 25 کئے لیکن پاون رتنائیکے اصل ولن بنے ۔انہوں نے اننگ کے 15 ویں اوور میں جب ہاف سنچری مکمل کی تو پاکستان سیمی فائنل سے بہت دور جاتا ہوا نظر آرہا تھا۔داشن سناکا نے جارحیت کی انتہا کی اور بہت کچھ سکھا گئے۔ ان کی اننگز نے کافی سہارا دیا سری لنکا کو کہ جس نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں یہ شکست دی کہ ان کی سیمی فائنل کی سیٹ کھینچ لی۔اٹھویں اوور میں رتنائیکے 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی گیند پر کیچ ہوئے۔داشن سناکا نے 31 بالز پر 76 رنزکی جارحانہ اننگ کھیلی۔انہوں نے آخری اوور میں درکار 28 رنزکا چیلنج قبول کیا۔شاہین کو مسلسل 3 چھکے لگائے۔آخری 2 بالز پر 6 رنز نہ کرسکے۔آخری بال امپائر نے وائیڈ نہ دی لیکن وائیڈ لگتی تھی۔یوں سری لنکا 6 وکٹ پر 207 رنز تک محدود ہوا۔پاکستان صرف 5 رنز سے جیتا۔سناکا نے 8 چھکے اور2 چوکے لگائے۔پاکستان کی جانب سےابرار احمد نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔باقی سب ناکام ہی رہے۔شاہین کوایک وکٹ کیلئے 4 اوورز میں 48 رنزکی مار پڑی۔نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔عثمان طارق کو 4 اوورز میں 43 رنز پڑے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔محمد نواز ایک وکٹ لے گئے۔
اس سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دیا۔میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔یہ صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی دوسری سنچری تھی، جس کے بعد وہ ٹی 20 ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہوئے۔پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے ۔
سیمی فائنلز۔جنوبی افریقا بمقابلہ نییوزی لینڈ
انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز یا بھارت۔
