راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔راولپنڈی میں جاری ٹی 20 سہہ ملکی کپ کے میچ میں گرین کیپس نے 5 وکٹوں سے جیت نام کی۔ایک موقع پر پاکستان دبائو میں تھا لیکن پھر واپسی کی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان نے صرف 148 رنز کے تعاقب میں ابتدائی 4 وکٹیں جلد کھودیں،ان میں بابر اعظم کا صفر اور کپتان سلمان علی آغا کی ناکامی بڑا نقصان تھا۔صائم ایوب نے 22 اور صاحبزادہ فرحان نے 16 رنزبنائے۔آغا ایک کرسکے۔اس کے بعد فخرزمان اوع عثمان خان نے سکور 54 رنز 4 وکٹ سے 115 تک پہنچایا۔فخرزمان32 بالز پر 44 کرکے آئوٹ ہوئے۔محمد نواز 20 اور عثمان خان 37 پر ناقابل شکست لوٹے۔پاکستان نے 151 رنزبناکر ہدف 4 بالز قبل 19.2 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کیا۔براڈ ایونز نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھلایا ،جس نے8 اوورز میں بناکسی نقصان کے 72 رنزکے آغاز کے ساتھ تھرتھلی مچادی۔یہاں سے پاکستانی گیند بازوں نے کم بیک کیا۔زمبابوے کے اوپنرزمارو مانی نے 30 اور برین بیننٹ نے 49 رنز کئے۔کپتان سکندر رضا34 رنز پر ناقابل شکست لوٹے۔محمد نواز نے 22 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
